چنڈی گڑھ: سری اکال تخت کے جتھیدار گیانی رگھبیر سنگھ نے جمعہ کو شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل کو 'تنکھیا' (مذہبی بدفعلی کا مجرم) قرار دے دیا۔ یہ اعلان بادل اور ان کی پارٹی کی حکومت کی 2007 سے 2017 تک کی گئی ’غلطیوں‘ کی وجہ سے کیا گیا تھا۔ اس اعلان کے فوراً بعد سکھبیر سنگھ بادل نے ایکس پر لکھا کہ وہ سری اکال تخت صاحب کے آگے سر جھکاتے ہیں اور اس حکم کو قبول کرتے ہیں۔ بادل نے پنجابی میں ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ جلد ہی سری اکال تخت کے سامنے پیش ہوں گے اور معافی مانگیں گے۔
Published: undefined
سری اکال تخت کے پانچ سکھ سرکردہ پیشواؤں کی میٹنگ کے بعد جتھیدار گیانی رگھبیر سنگھ نے بادل سے کہا کہ وہ 15 دنوں کے اندر سری اکال تخت صاحب کے سامنے پیش ہوں اور نائب وزیر اعلیٰ اور شرومنی اکالی دل کے سربراہ کی حیثیت سے کیے گئے اپنے ان فیصلوں کے لیے معافی مانگیں، جن سے 'پنتھ' (فرقہ) کی شبیہ کو گہرا نقصان پہنچا اور سکھ مفادات متاثر ہوئے۔
گیانی رگھبیر سنگھ نے کہا کہ جب تک بادل اپنے ’گناہوں‘ کے لیے معافی نہیں مانگتے وہ 'تنکھیا' ہی رہیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سکھ برادری کے وہ ارکان جو 2007-17 کے دوران اکالی حکومت میں وزیر تھے، وہ بھی ذاتی طور پر سری اکال تخت کے سامنے حاضر ہوں اور 15 دنوں کے اندر اپنی تحریری وضاحت پیش کریں۔
Published: undefined
اگرچہ جتھیدار نے بادل کی طرف سے کی گئی ’غلطیوں‘ کی تفصیلات نہیں بتائیں، تاہم 2015 میں فرید کوٹ میں گرو گرنتھ صاحب کی 'بیر' (کاپی) کی چوری، ہاتھ سے لکھے ہوئے ناپاک پوسٹرز نصب کرنا اور مقدس کتاب کے پھٹے ہوئے صفحات بکھرے ہوئے پائے جانا جیسے واقعات شرومنی اکالی دل کے دور میں ہوئے تھے۔ اجلاس سے ایک روز قبل بادل نے پارٹی کے سینئر لیڈر بلوندر سنگھ بھوندر کو کارگزار صدر مقرر کیا تھا۔
Published: undefined
بادل نے اپنے خط میں کہا کہ وہ اور ان کے ساتھی شری اکال تخت کی طرف سے جاری کردہ ہر حکم کو گرومت روایات کے مطابق عاجزی سے قبول کریں گے۔ انہوں نے اکتوبر 2015 میں اپنے والد اور اس وقت کے وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کی طرف سے شری اکال تخت کو لکھے گئے خط کی ایک کاپی بھی منسلک کی، جس میں 2007 سے 2015 کے دوران پنجاب میں پیش آنے والے ’کچھ المناک واقعات‘ کا ذکر کیا گیا تھا۔
Published: undefined
فرید کوٹ میں احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ 2015 کے توہین آمیز واقعات کا ذکر کرتے ہوئے باغی رہنماؤں نے کہا کہ اس وقت کی حکومت مجرموں کو سزا دینے میں ناکام رہی تھی۔ انہوں نے 2007 میں درج گرمیت رام رحیم سنگھ کے خلاف توہین مذہب کے مقدمے کا بھی حوالہ دیا، جس میں بادل پر ڈیرہ سربراہ کو معافی دلانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔
سری اکال تخت نے 2015 میں ڈیرہ سربراہ کو معاف کر دیا تھا لیکن سکھ برادری اور بنیاد پرستوں کے دباؤ کی وجہ سے یہ فیصلہ منسوخ کر دیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined