شیوسینا (یو بی ٹی) رکن پارلیمنٹ اور ترجمان سنجے راؤت نے جمعرات کو الزام لگایا ہے کہ کووڈ وبا کے دوران کروڑوں روپے کا گھوٹالہ ہوا، جس کا فائدہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے کنبہ کو ہوا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے راؤت نے کہا کہ مبینہ گھوٹالے میں کئی فرضی بل شامل ہیں جو ضلع کے ٹھانے اور کلیان-ڈومبیولی قصبوں میں کووڈ سہولیات کے لیے کچھ کمپنیوں کے ذریعہ جاری کیے گئے تھے۔
Published: undefined
سنجے راؤت نے دعویٰ کیا کہ میرے پاس اس بات کے ثبوت ہیں کہ کس طرح کروڑوں روپے کے فرضی بل بنائے گئے تھے جس سے اس وقت ایکناتھ شندے کے کنبہ کو فائدہ ہوا۔ دستاویزات کو لہراتے ہوئے راؤت نے مطالبہ رکھا کہ متعلقہ افسران کو اس معاملے میں جواب دینا چاہیے۔
Published: undefined
راؤت نے برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے ذریعہ کووڈ وبا کے دوران کیے گئے 12 ہزار کروڑ روپے کے مبینہ دھوکہ دہی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کو آگے لے کر جائیں گے۔ اس درمیان شیوسینا (یو بی ٹی) نے ملک کے سب سے بڑے اور سب سے امیر شہری بلدیہ میں مبینہ بدعنوانی کو ظاہر کرنے کے لیے یکم جولائی کو جنوبی ممبئی میں بی ایم سی ہیڈکوارٹر تک ایک عظیم الشان احتجاجی مارچ نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined