قومی خبریں

شملہ مسجد معاملہ: سنجولی میں کشیدگی کے پیش نظر چپّے چپّے پر پولیس جوان مستعد، دفعہ 163 نافذ

کسی بھی طرح کی مخالفت یا مظاہرہ و جلوس نکالنے پر پوری طرح پابندی لگانے کے ساتھ ہی انتظامیہ نے مسجد مقام کو سیل کر دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>شملہ واقع سنجولی مسجد (فائل)، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

شملہ واقع سنجولی مسجد (فائل)، تصویر سوشل میڈیا

 

شملہ: ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ کے سنجولی میں واقع مسجد میں تعمیر کی مخالفت میں بدھ کو مخصوص تنظیموں کے ذریعہ بڑے پیمانے پر مخالفت کے خدشہ کے پیش نظر صبح سے ہی پولیس چوکس نظر آئی۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کے ذریعہ پورے علاقے میں دفعہ 163 نافذ کر دیا گیا جو رات تک موثر رہے گا۔ اس دوران کسی بھی طرح کی مخالفت یا مظاہرہ و جلوس نکالنے پر پوری طرح پابندی رہے گی۔ نظم و نسق برقرار رکھنے کے لیے پورا سنجولی علاقہ پولیس چھاؤنی میں تبدیل ہو چکا ہے جبکہ مسجد مقام کو پوری طرح سے سیل کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

غور طلب رہے کہ مخصوص تنظیموں اور مقامی لوگوں نے 11 بجے سے سنجولی میں پُرامن طریقے سے مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد چپے چپے پر پولیس جوان تعینات کر دیے گئے۔ حالات پر قابو رکھنے کے لیے ضلع پولیس نے ریاست کی سبھی چھ بٹالین تعینات کر دی ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں چیکنگ شروع کرکے سنجولی کی طرف جانے والے سبھی راستوں پر پولیس کے جوان تعینات کر دیے ہیں۔

Published: undefined

مظاہرین کو شہر میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے سبھی داخلی دروازوں پر گزشتہ رات سے ہی پولیس کے جوان پہرا دے رہے ہیں۔ گاڑیوں میں آنے جانے والوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔ شملہ کے ڈپٹی کمشنر انوپم نے بتایا کہ سنجولی علاقے میں دفعہ 163 نافذ ہے اور بغیر اجازت کے دھرنا-مظاہرہ کرنے والوں پر کارروائی کی جائے گی۔ یہاں 5 یا اس سے زیادہ لوگوں کے ایک مقام پر جمع ہرنے پر مکمل پابندی ہے۔ حالانکہ اس دوران علاقے میں عام زندگی پوری طرح سے بحال رہے گی اور اسکولوں سمیت تمام سرکاری و نجی دفاتر اور بازار کھلیں رہیں گے۔

Published: undefined

واضح ہو کہ مسجد تنازعہ کے معاملے پر مخصوص تنظیموں کی ضلع انتظامیہ کے ساتھ منگل کی دیر رات ہوئی بات چیت ناکام ثابت ہوئی تھی جس کے بعد ان تنظیموں نے سنجولی بازار میں مظاہرہ کی بات کہی تھی۔ ہماچل دیو بھومی سنگھرش سمیتی کے سنیل چوہان نے کہا کہ ہم پُرامن مظاہرہ کرنے جا رہے ہیں، ہمارا مقصد سماج کو بیدار کرنا ہے۔

Published: undefined

سنجولی مسجد کا معاملہ عدالت میں زیر غور ہے اور دونوں فریقین کی جانب سے دلائل پیش کی گئی ہیں۔ ہندو فریقی کا کہنا ہے کہ مسجد سرکاری زمین پر غیر قانونی طریقہ سے تعمیر کی گئی ہے۔ جبکہ مسلم فریقی کی جانب سے اس الزام کی تردید کی گئی ہے۔ وقف بورڈ کی جانب سے عدالت میں کہا گیا ہے کہ یہ مسجد عرصہ دراز سے قائم ہے اور بورڈ میں رجسٹرڈ بھی ہے۔ تاہم بالائی منزلوں کے بارے میں بورڈ کا کہنا تھا کہ وہ مسئلہ مسجد کمیٹی اور بلدیہ کے بیچ کا ہے۔ سابقہ سماعت پر عدالت نے بلدیہ کے جے ای (جونیئر انجینئر) کو حکم دیا کہ وہ موقع پر تعمیرات سے متعلق رپورٹ پیش کریں۔ معاملہ کی آئندہ سماعت 5 اکتوبر کو ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined