آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ نے وزیر اعظم مودی کو خط لکھا ہے۔ اس خط کے ذریعے انہوں نے محرم کے جلوسوں میں سیکیورٹی اور بہتر انتظامات کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ محرم کے جلوس ریاستی حکومتوں کے مقرر کردہ راستوں پر نکالے جائیں۔ نیز جلوسوں کے روٹ پر سیکورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کیا جائے، تاکہ شرپسند عناصر امن و امان کو خراب نہ کر سکیں۔
Published: undefined
خط میں وزیر اعظم مودی سے اپیل کرتے ہوئے کہا گیا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ حضرت امام حسین جنہوں نے اپنے اہل خانہ اور 72 ساتھیوں سمیت انسانیت کو بچانے کے لیے کربلا کے میدان میں جام شہادت نوش کیا۔ جس میں 6 ماہ کا بچہ بھی شامل تھا۔ ایسی عظیم شخصیت کی یاد میں ہمارے ہندوستان سمیت پوری دنیا میں ہندو، مسلمان، سکھ، عیسائی اور ہر مذہب کے لوگ محرم الحرام کو ان شہیدوں کو یاد کرتے ہیں۔ آپ کو بتانا ہے کہ اس سال محرم الحرام 8 جولائی 2024 سے شروع ہو رہا ہے۔
Published: undefined
خط میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان بھر میں پھیلی 7 سے 8 کروڑ شیعہ مسلم برادری کے ساتھ ساتھ مختلف مذاہب کے لوگ بھی بڑی تعداد میں جلوس اور تعزیہ نکالتے ہیں۔ اس لیے آپ سے عاجزانہ درخواست ہے کہ براہ کرم ریاستی حکومتوں کو اس کی حفاظت اور بہتر انتظامات کے لیے ہدایات جاری کریں۔ محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس پر سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کیے جائیں تاکہ شرپسند عناصر امن و امان کو خراب نہ کر سکیں۔ سڑکوں کی صفائی اور شدید گرمی کو مدنظر رکھتے ہوئے سڑکوں پر مختلف مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ یا پانی کے ٹینکوں کا انتظام کیا جائے۔
Published: undefined
اس کے علاوہ انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پورے ہندوستان میں محرم کے موقع پر روایتی راستوں پر بڑے بڑے تعزئےنکالے جاتے ہیں جس میں کئی بار بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے سے لوگ جھلس جاتے ہیں۔ اس لیے محکمہ بجلی کو ہدایت دے کر تعزیوں کے روٹ پر مناسب انتظامات کیے جائیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ محرم کے موقع پر اترپردیش سمیت پورے ملک میں سوگواران پوری رات جاگتے ہیں اور مختلف مقامات پر امام بارگاہوںمیں حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں تعزیتی مجالس کا انعقاد کرتے ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ ہر ریاست کے وزرائے اعلیٰ کو ہدایت جاری کریں کہ وہ ان مجالس کو محفوظ طریقے سے منعقد کریں اور حفاظتی انتظامات کریں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined