نئی دہلی: بنگلہ دیش تشدد کی آگ میں جل رہا ہے اور ملک اس وقت نازک موڑ پر کھڑا ہوا ہے۔ ہزاروں مظاہرین نے سڑکوں پر نکل آئے اور سرکاری املاک کو آگ لگا دی۔ دریں اثنا، شیخ حسینہ نے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور فوج کے خصوصی ہیلی کاپٹر میں ہندوستان آ گئیں۔ اس وقت بنگلہ دیش کی باگڈور فوج کے ہاتھ میں ہے مگر مظاہرین تاحال پیچھے نہیں ہٹے۔
ذرائع کے مطابق شیخ حسینہ فی الحال ہنڈن کے سیف ہاؤس میں موجود ہیں۔ انہوں نے یہاں ڈنر کیا ہے۔ مزید پرواز وغیرہ کے لیے ان کی کیا منصوبہ بندی ہے، ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ وہ یہاں مزید چند گھنٹے رہ سکتی ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ ملازمتوں میں ریزرویشن کے خاتمے اور وزیر اعظم شیخ حسینہ اور حکمراں جماعت کے حامیوں کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین کے درمیان اتوار کو ہونے والے تشدد میں 19 پولیس اہلکاروں سمیت 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ سینکڑوں لوگ زخمی ہیں۔ حالات اتنے خراب ہیں کہ پورے ملک میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اب پورے ملک میں فوج تعینات ہے۔
Published: undefined
بنگلہ دیش تشدد کے درمیان دہلی میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر اعلیٰ سطحی اجلاس جاری ہے۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس اجلاس میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور این ایس اے اجیت ڈوول موجود ہیں۔ اس ملاقات میں کیا بات چیت ہو رہی ہے اس کا انکشاف نہیں ہوا ہے تاہم امکان ہے کہ ملاقات میں بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال اور سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو سیاسی پناہ دینے پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ کے ہندوستان آنے سے قبل ہی راجدھانی دہلی میں اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا گیا تھا۔ اس اجلاس میں میں را چیف، این ایس اے وغیرہ نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش سے شیخ حسینہ کے ہندوستان پہنچنے کے مشن میں وزارت خارجہ، این ایس اے، فوج، فضائیہ اور سیکورٹی ایجنسیوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز