ٹی وی اداکارہ تُنیشا شرما خودکشی کیس میں ملزم شیزان خان کو 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ اس درمیان شیزان خان کی بہن فلک ناز نے اس پورے معاملے میں اپنی خاموشی توڑتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک نوٹ شیئر کیا ہے۔ اس نوٹ میں فلک کا غصہ صاف جھلک رہا ہے۔ پوسٹ میں انھوں نے بتایا ہے کہ ان کے کنبہ کی خاموشی کو کمزوری سمجھ لیا گیا ہے۔
Published: undefined
فلک ناز نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا ہے ’’اس سے ہمارا دل ٹوٹ جاتا ہے کہ کیسے ہماری خاموشی کو کمزوری سمجھ لیا گیا ہے۔ شاید اسی کو ’گھور کلیُگ‘ کہتے ہیں۔ کسی چیز کی رپورٹنگ کرنے سے پہلے کہاں گئی میڈیا پورٹلس کی تحقیق؟ عام لوگوں کا کامن سنس کہاں ہے؟ شیزان کو نیچا دکھانے والے سبھی لوگ اپنے آپ سے یہ پوچھیں کہ کیا آپ حالات کی بنیاد پر بات کر رہے ہیں یا آپ کسی مذہب کے لیے نفرت کی وجہ سے ایسی بات کر رہے ہیں؟ یا آپ گزشتہ واقعات سے متاثر ہو کر بات کر رہے ہیں؟ آپ جاگ جائیے! میڈیا کا ایک طبقہ اتنا نیچے گر گیا ہے کہ یہ صرف ٹی آر پی کی بنیاد پر کام کرتا ہے اور آپ ان کے صارفین ہیں۔ غیر مصدقہ ذرائع کے ساتھ نیوز چلانے کے لیے میڈیا بھی اتنا ہی ذمہ دار ہے۔ بے وقوف مت بنائیے۔‘‘
Published: undefined
اس پوسٹ میں فلک ناز یہ بھی لکھتی ہیں کہ ’’ہم نے یہ بھی غور کیا ہے کہ عوام کے ساتھ ساتھ کئی میڈیا پورٹلس بھی ہیں جنھوں نے اس جھوٹے نریٹیو کو سمجھا ہے۔ ہمیں آپ جیسے مزید لوگوں کی ضرورت ہے۔ لیکن لوگوں کو شیزان کو بدنام کرتے دیکھنا کافی پریشان کر دینے والا ہے۔ اس معاملے میں کہانیاں تیار کی گئیں اور مذہب تک کو گھسیٹا گیا۔ اس حالت نے واقعی میں دکھایا ہے کہ کچھ انسان کسی کو بدنام کرنے کے لیے کس حد تک جا سکتے ہیں۔ اوپر والا تُنیشا کو آشیرواد دیں، امید ہے کہ وہ اب بہتر جگہ پر ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز