قومی خبریں

خواتین کی سلامتی کا پیغام دینے کے لئے حیدرآباد پولس نے ’شی ٹیمس رن‘ کا کیا انعقاد

دوڑ کے لئے پہلے ہی 5 ہزار افراد نے رجسٹریشن کروایا تھا جس میں سیکلنگ ماسٹرس رنرس، وہیل چیئر کے شرکاء بھی شامل ہیں، رجسٹریشن کروانے والوں میں کٹس تقسیم کی گئیں، جس میں ٹی شرٹس بھی شامل ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

حیدرآباد: تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے مشترکہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے شہر حیدرآباد کے پیپلز پلازہ نیکلس روڈ پر پولس کی ’شی ٹیمس‘ کی سالانہ دوڑ کو جھنڈی دکھائی۔ اس موقع پر کمشنر پولس حیدرآباد انجنی کمار نے کہا کہ شہر کو جرائم سے پاک اور خواتین کے لئے محفوظ بنانے کے لئے ان کی مساعی جاری رہے گی۔

Published: undefined

انہو ں نے ’’امریکہ کی ایک ٹیم نے سروے کے بعد رپورٹ دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد رہنے کے لئے محفوظ شہر ہے‘‘۔ حیدرآباد سٹی پولس کی شی ٹیمس حیدرآباد میں خواتین کی سلامتی کو یقینی بنانے کی پابند ہے۔ سماج میں بیداری پیدا کرنے کے لئے شی ٹیمس کی جانب سے پیپلز پلازہ نکلس روڈ پر بین الاقوامی یوم خواتین کی تقاریب کے تسلسل میں رن کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ یہ رن ہر سال منعقد کی جاتی ہے۔

Published: undefined

اس مرتبہ یہ رن اتوار کو منعقد کی گئی جس کے لئے حال ہی میں لوگو، موضوع، شرٹس، پوسٹرس اور میڈلس کی اجرائی عمل میں لائی گئی تھی۔ دوڑ کے لئے پہلے ہی 5 ہزار افراد نے رجسٹریشن کروایا تھا جس میں سیکلنگ ماسٹرس رنرس، وہیل چیئر کے شرکاء بھی شامل ہیں۔ رجسٹریشن کروانے والوں میں کٹس تقسیم کی گئیں جس میں ٹی شرٹس بھی شامل ہیں۔ بہترین رنرس خاتون اور مرد زمروں میں انعامات دیئے گئے۔ پہلا انعام 10 ہزار روپئے، دوسرا انعام 5 ہزار روپئے اور تیسرا انعام 3 ہزار روپئے رکھا گیا۔

Published: undefined

تصویر سوشل میڈیا

حیدرآباد سٹی ٹریفک پولس کی جانب سے اس موقع پر ٹریفک کے سلسلہ میں وسیع انتظامات کیے گئے۔ 17 مارچ کو صبح ساڑھے چھ بجے گورنر نے اس رن کو جھنڈی دکھائی۔ 10 کیلو میٹر کی دوڑ صبح ساڑھے چھ بجے۔پانچ کیلو میٹر کی دوڑ صبح 6 بجکر 40 منٹ اور دو کیلومیٹر کی دوڑ کا آغاز صبح 6 بجکر 45 منٹ پر ہوا۔ محکمہ پولس کے پانچ بینڈس نے دوڑ کے راستوں پر مظاہرہ کیا۔ اس دوڑ کا مقصد خواتین کی سلامتی کا پیغام پہنچانا ہے۔ گورنر نے بھی دوڑ میں حصہ لیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • امریکی صدارتی انتخاب کے بعد ایلون مسک کی دولت میں بے تحاشہ اضافہ، تاریخ کے سب سے امیر شخص بنے