کانگریس لیڈروں کے پاکستانی ہائی کمشنر کے ساتھ رابطہ ہونے سے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی کے تبصرے پر سخت تنقید کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور بالی ووڈ اداکار شتروگھن سنہا نے ماحول کو فرقہ وارانہ رنگ نہ دینے اور صحت مند سیاست اور صحت مند انتخابات کی سمت میں واپس لوٹنے کی وزیر اعظم سے آج اپیل کی۔
سنہا نے ٹوئٹ کیا-’’محترم سر، کسی بھی طرح الیکشن جیتنے کے ہتھکنڈے کو چھوڑ دینا چاہیے۔ سیاسی مخالفین کے خلاف روز نئی غیر مصدقہ اور ناقابل یقین کہانیاں گڑھی جارہی ہیں اور اب، پاکستان ہائی کمشنر اور جرنیلوں سے رابطہ. حیرت انگیز‘‘۔
انہوں نے ٹوئٹ میں کہا-’’سر، نئے ٹوئٹس، کہانیاں گڑھنے کی بجائے رہائش، ترقی، روزگار، صحت اور ترقی ماڈل جیسے وعدوں کو ہم مکمل کریں۔ ماحول کو فرقہ وارانہ بنانا روکیں اور صحت مند سیاست اور صحت مند انتخابات کی سمت میں واپس لوٹیں‘‘۔
Published: 11 Dec 2017, 5:56 PM IST
قابل ذکر ہے کہ مودی نے کل کانگریسی لیڈر منی شنکر ائیر کے 'نیچ' تبصرہ اور پاکستانی حکام کے ساتھ حال ہی میں ان کی ملاقات کی رپورٹ کو لے کر کانگریس پر زبانی حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ پاکستان گجرات اسمبلی انتخابات میں مداخلت کر رہا ہے۔ گجرات میں بناسكانٹھا کے پالن پور میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس سے اس کے بڑے رہنماؤں کے پڑوسی ملک کے اعلی افسران کے ساتھ ملاقات کو لے کر وضاحت طلب کی تھی۔ وزیر اعظم نے پاکستانی فوج کے سابق ڈائریکٹر جنرل سردار ارشد رفیق کی طرف سے مبینہ طور پر سینئر کانگریسی لیڈر احمد پٹیل کو گجرات کا وزیر اعلی بنائے جانے کی اپیل کو لے کر بھی سوال کھڑا کیا۔
وزیر اعظم نے میڈیا میں آئی رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسٹر ائیر کی رہائش گاہ پر ایک میٹنگ ہوئی تھی اور اس میٹنگ میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط، سابق پاکستانی وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری، ہندوستان کے سابق نائب صدر حامد انصاری اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میٹنگ تین گھنٹے تک جاری رہی۔
Published: 11 Dec 2017, 5:56 PM IST
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 11 Dec 2017, 5:56 PM IST
تصویر: پریس ریلیز