تروننت پورم: کانگریس کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا کے رکن ڈاکٹر ششی تھرور نے کیرالہ حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ریاست میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کی ریلی میں نفرت انگیز نعرے لگانے کے ذمہ دار شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔
Published: undefined
ششی تھرور، جو تروننت پورم لوک سبھا حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں، نے پیر کو ٹوئٹ کیا، ’’میں الپپوزا میں پی ایف آئی کی ریلی میں لگائے گئے دھمکی آمیز اور فرقہ وارانہ نعرے لگانے کی واضح طور پر مذمت کرتا ہوں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’میں ریاستی حکومت سے ایسے شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ’’اس واقعہ کی ویڈیو اور میڈیا رپورٹس نے کیرالہ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ نفرت انگیز تقریر اور دھمکی آمیز نعرے اس کے پیچھے سیاست یا ان کا استعمال کرنے والوں کے مذہب کے باوجود قابل مذمت ہیں۔ فرقہ پرستی کی مخالفت کا مطلب ہر فریق کی فرقہ پرستی کی مخالفت کرنا ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined