نئی دہلی: بنگلورو میں گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے دوران اہم فیصلہ لیتے ہوئے کہا گیا کہ ان کے اتحاد کا نام 'انڈیا' (انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس) ہوگا۔ اجلاس میں شامل 26 جماعتوں کے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا۔ کانگریس کی قیادت میں اس اپوزیشن گروپ کو پہلے یو پی اے کے نام سے جانا جاتا تھا۔
Published: undefined
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے ٹوئٹ کر کے مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے لکھا ’’این ڈی اے کی لگے گی لنکا، بجے گا اب انڈیا کا ڈنکا۔ یعنی این ڈی اے شکست فاش ہوگا اور انڈیا کا بولبالا ہوگا۔‘‘ اس ساتھ انہوں لکھا ‘اجیتے گا انڈیا (آئی این ڈی آئی اے)۔‘
Published: undefined
خیال رہے کہ بی جے پی کے خلاف 26 اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد انڈیا (آئی این ڈی آئی اے) کا اعلان کرتے ہوئے کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے منگل کو کہا کہ 26 پارٹیوں نے متحد ہو کر کام کرنے کا عہد کیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہمارا مقصد اپنے لیے اقتدار حاصل کرنا نہیں ہے۔ ہمارا مقصد ملک میں جمہوریت، سیکولرازم اور سماجی انصاف کا تحفظ ہے۔ آئیے ہم ہندوستان کو ترقی، بہبود اور حقیقی جمہوریت کی راہ پر واپس لے جانے کا عزم کریں۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم ایک ساتھ مل کر 11 ریاستوں میں حکومت میں ہیں۔ بی جے پی کو اکیلے 303 سیٹیں نہیں ملی ہیں۔ وہ اپنے اتحادیوں کے ووٹوں کا استعمال کر کے اقتدار میں آئے اور پھر ان سے کنارے لگا دیا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز