حیدرآباد: آندھراپردیش کانگریس کے سینئر لیدڑ کے وی پی رام چندر راو نے کہا ہے کہ وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا کے کانگریس میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ اگر وہ کانگریس میں شامل ہوتی ہیں تو ان کا شاندار استقبال کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی اور موجودہ حکومتوں کی غلطیوں کے ساتھ ساتھ اس تلگو ریاست سے مرکزی حکومت کے نامناسب رویہ کے سبب لوگ کانگریس کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
Published: undefined
وی پی رام چندر راو نے اس یقین کا اظہار کیا کہ جلد ہی کانگریس پارٹی کا ایک مرتبہ پھر اس ریاست میں احیا ہوگا۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چندرابابو اور جگن کی نامناسب حکمرانی، آندھراپردیش تنظیم جدید قانون میں کئے گئے وعدوں کو عمل کرنے کے سلسلہ میں ان کی لاپرواہی سے آندھراپردیش کو مایوسی اور نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے اے پی سے نامناسب رویہ اختیار کیا جا رہا ہے، یہ بات عوام جان چکے ہیں۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ کارکنوں کی مدد سے کانگریس کا احیا کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز