لوک سبھا انتخابات کے نتائج میں جہاں پورے ملک کی نگاہیں انڈیا الائنس اور این ڈی اے کو حاصل ہونے والی سیٹوں پر لگی ہوئی ہیں تو وہیں لوگوں کا تجسس امیٹھی لوک سھا سیٹ کے تعلق سے بھی ہے۔ یہاں سے بی جے پی کی امیدوار اسمرتی ایرانی کے سامنے کانگریس کے امیدوار کشوری لال شرما میدان میں تھے جو اسمرتی ایرانی کو زبردست شکست دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
Published: undefined
ووٹوں کی گنتی میں کانگریس کے امیدوار کشوری لال شرما کو بی جے پی کی امیدوار اسمرتی ایرانی سے 82 ہزار سے زائد ووٹوں سے سبقت حاصل ہے۔ اس لحاظ سے یہاں سے کشوری لال شرما کی جیت کو یقینی مانا جا رہا ہے۔ ووٹنگ میں کشوری لال شرما کو ملنے والی سبقت پر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ایک خاص انداز میں مبارکباد دی ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارام ’ایکس‘ پر انہوں نے کشوری لال شرما اور اور اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں کشوری لال شرما اور پرینکا گاندھی غالباً کسی کھلیان میں بیٹھے کھانا کھاتے نظر آ رہے ہیں۔
Published: undefined
یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے لکھا ہے کہ ’’کشوری بھیا، مجھے کبھی کوئی شک نہیں تھا، مجھے شروع سے یقین تھا کہ آپ کامیاب ہوں گے۔ آپ کو امیٹھی کے میرے پیارے بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد۔‘‘ پرینکا گاندھی کے ذریعے دی گئی اس خاص مبارکباد کشوری لال شرما نے بھی جواب دیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ’’یہ امیٹھی پریوار کا پیار ہے۔ دیدی امیٹھی پریوار نے تکبر کو مٹی میں ملا دیا۔‘‘ واضح رہے کہ امیٹھی سے اس بارکل 13 امیدوار انتخابی میدان میں تھے لیکن کشوری لال شرما کو واضح اکثریت ملتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز