آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے بدھ (13 مارچ) کو ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بہار کی گزشتہ 17 سالہ دورِ حکومت کا موازنہ اپنے 17 ماہ کی حکومت سے کیا ہے۔ اس ویڈیو میں انہوں نے اشارتاً یہ بات بھی کہی ہے کہ جب وہ حکومت میں شامل تھے تو انہیں کام کرنے میں رکاوٹ پیش آ رہی تھی۔
Published: undefined
اپنے پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’’اتحاد کے تقاضوں و رکاوٹوں کے درمیان نیز پرانے خیالات، فرسودہ طور طریقوں، بے وقت کے فیصلوں، ایکسپائر طرزِ عمل نیز قدامت پسندانہ طرزِ فکر کی حامل قیادت کے ساتھ کام کرتے ہوئے میں اپنی صلاحیت کا صرف 10 فیصد ہی استعمال کر پا رہا تھا۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے مزید لکھا سے کہ ’’ان تمام حدود و قیود کے باوجود بھی ہم نے منطق، ذہانت، سائنسی اورعملی طور پر صرف 17 مہینے میں ہی لاکھوں ملازمتیں دیں اور سیاحت، انفراسٹرکچر، تعلیم و صحت کے شعبوں میں موثر، بہترین اور تاریخی کام کیے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’عام لوگوں نے 𝟏𝟕 سال بمقابلہ 𝟏𝟕 مہینوں کے اس مثبت فرق کا تجربہ کیا ہے اور اس کا خیر مقدم کیا ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز