قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست گراوٹ، سینسیکس 1000 پوائنٹس گرا، نفٹی بھی گرا

میڈیا کے شعبے میں 2.66 فیصد اور تیل اور گیس کے شعبے میں 2.47 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے۔ اس کے بعد فائننس ، آٹو، بینک اور کنزیومر سیکٹر میں بھی گراوٹ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

آج اچانک اسٹاک مارکیٹ میں زبردست گراوٹ آئی ہے۔ کاروبار کے آغاز کے دوران اسٹاک مارکیٹ دباؤ میں رہی، جس کے بعد سینسیکس اور نفٹی دونوں میں بڑی گراوٹ آئی ہے۔ سینسیکس 79,713.14 پر کھلا تھا، لیکن اب 1000 پوائنٹس گر کر 78,719 پر آ گیا ہے۔ اسی طرح نفٹی پیر کو 24,315.75 پوائنٹس پر کھلا تھا، لیکن اب یہ 313 پوائنٹس گرنے کے بعد 23,990 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق بی ایس ای سینسیکس کے سرفہرست 30 اسٹاکس میں سے 25 اسٹاک میں زبردست گراوٹ ہو رہی تھی، جب کہ صرف 4 اسٹاک میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ سب سے زیادہ اضافہ مہندرا اینڈ مہندرا کے حصص میں 2.39 فیصد تھا۔ سب سے زیادہ کمی سن فارما کے حصص میں 3 فیصد ہوئی۔ ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کے حصص میں بھی 2.64 فیصد کی کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مزید دباؤ بڑھ گیا ہے۔

Published: undefined

سیکٹرز کی بات کریں تو تمام شعبوں میں کمی جاری ہے۔ ذرائع ابلاغ کے شعبے میں 2.66 فیصد اور تیل اور گیس کے شعبے میں 2.47 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے۔ اس کے بعد فایننس ، آٹو، بینک اور کنزیومر سیکٹر میں بھی گراوٹ ہے۔ ان تمام شعبوں میں کمی سے سرمایہ کاروں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined