قومی خبریں

شیئر بازار نے بنایا نیا ریکارڈ، سنسیکس 73574 پوائنٹس پر پہنچا، نفٹی بھی 22300 کے پار

ہفتہ کے آخری کاروباری دن بی ایس ای سنسیکس 1000 پوائنٹ سے زیادہ بڑھ کر 73574 کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، بی ایس ای پر فہرست بند سبھی کمپنیوں کا مارکیٹ ویلیو 3.23 لاکھ کروڑ روپے بڑھ گیا ہے۔

شیئر بازار، تصویر آئی اے این ایس
شیئر بازار، تصویر آئی اے این ایس 

شیئر بازار نے آج ایک نئی اونچائی کو چھو لیا ہے اور کئی کمپنوں کے مارکیٹ ویلیو میں کروڑوں روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ تیسری سہ ماہی میں ملک کی مضبوط جی ڈی پی اور مثبت امریکی افراط زر کے اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد شیئر بازار میں ایک زبردست اُچھال دیکھنے کو ملا ہے۔ ہفتہ کے آخری کاروباری دن یعنی جمعہ کو بی ایس ای سنسیکس 1000 پوائنٹ سے زیادہ بڑھ کر 73574 کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

Published: undefined

خوشخبری نفٹی کو لے کر بھی سامنے آ رہی ہے۔ اس نے بھی ایک نئی اونچائی کو چھوا ہے اور پہلی بار 22300 کی سطح کو پار کر گیا ہے۔ بی ایس ای پر فہرست بند سبھی کمپنیوں کے مارکیٹ ویلیو کی بات کی جائے تو یہ مجموعی طور پر 3.23 لاکھ کروڑ روپے بڑھ کر 391.18 لاکھ کروڑ روپے ہو گیا ہے۔

Published: undefined

اگر سیکٹر وائز آج کے حالات پر نظر ڈالی جائے تو نفٹی آٹو کے شیئرس میں 1.2 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے، کیونکہ کمپنیاں فروری ماہ کی فروخت سے متعلق اعداد و شمار جاری کرنے والی ہیں۔ نفٹی میٹل، پی ایس یو بینک اور آئل اینڈ گیس میں بھی ایک فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ وسیع بازار میں نفٹی مڈ کیپ 100 نے 0.56 فیصد کا اُچھال درج کیا ہے اور نفٹی اسمال کیپ 100 کی بات کی جائے تو یہ 0.74 فیصد مضبوط ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined