قومی خبریں

’4 ریاستوں میں ایک ساتھ انتخاب کرا نہیں سکتی اور پورے ملک میں کرانے کی بات کرتی ہے‘، مودی حکومت پر شرد پوار کا طنز

شرد پوار نے مودی حکومت کے ’وَن نیشن، وَن الیکشن‘ کی کوششوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چار ریاستوں میں اسمبلی انتخاب نہیں کرا سکتی اور پورے ملک میں ایک ساتھ سبھی اسمبلی انتخابات کی بات کرتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>شرد پوار/ تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

شرد پوار/ تصویر: آئی اے این ایس

 

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جمعہ کے روز جموں و کشمیر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ حالانکہ مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں بھی اسمبلی انتخابات ہونے ہیں، لیکن ان دونوں ریاستوں سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ چار مقامات پر ایک ساتھ انتخاب کرانے کے لیے سیکورٹی فورسز کی تعیناتی ایک بڑی دقت ہو سکتی ہے۔ اس لیے ابھی دو ریاستوں میں اسمبلی انتخاب کا اعلان کیا گیا ہے۔

Published: undefined

اب اس معاملے میں این سی پی (ایس پی) چیف شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم اپنی تقریر میں کہتے ہیں کہ پورے ملک کا انتخاب ایک ساتھ ہونا چاہیے۔ لیکن جموں و کشمیر اور ہریانہ میں ہی انتخاب کا اعلان کیا گیا، جھارکھنڈ اور مہاراشٹر میں انتخاب کی تاریخ نہیں بتائی گئی۔

Published: undefined

شرد پوار نے کہا کہ حکومت چار ریاستوں میں اسمبلی انتخاب کرا ہی نہیں سکتی اور پورے ملک میں ایک ساتھ سبھی اسمبلیوں کے لیے انتخاب کرانے کی بات کرتی ہے۔ انھوں نے ’وَن نیشن، وَن الیکشن‘ (ایک ملک، ایک انتخاب) کے لیے نریندر مودی کو چیلنج بھی پیش کیا، ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں اس وقت امن کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

شرد پوار نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ لال قلعہ پر وزیر اعظم نے یہ بات رکھی کہ پورے ملک کے انتخاب ایک ساتھ ہونے چاہئیں۔ وزیر اعظم کو یہ بات کہے ابھی 12 گھنٹے بھی نہیں ہوئے تھے کہ الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر اور ہریانہ کے انتخاب کا اعلان کر دیا۔ لیکن جھارکھنڈ اور مہاراشٹر کی تاریخوں کا اعلان نہیں ہوا۔ جب وزیر اعظم سبھی ریاستوں میں ایک ساتھ انتخاب کرانے کی پالیسی تجویز کر رہے ہیں تو مہاراشٹر میں انتخاب کا اعلان نہ ہونا ایک طرح کا تضاد ظاہر کرتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined