قومی خبریں

شرد پوار نے ’زیڈ پلس‘ سیکورٹی لینے سے کیا انکار، سی آر پی ایف کے افسران کو لوٹایا

حال ہی میں مرکزی حکومت نے مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ شرد پوار کو زیڈ پلس سیکورٹی دی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے اس سیکورٹی کو لے کر مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا تھا

<div class="paragraphs"><p>شرد پوار/ تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

شرد پوار/ تصویر: آئی اے این ایس

 

ممبئی: حال ہی میں مرکزی حکومت نے مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ شرد پوار کو زیڈ پلس سیکورٹی دی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے اس سیکورٹی کو لے کر مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے زیڈ پلس سیکورٹی لینے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پوار نے سی آر پی ایف افسران کو واپس لوٹا دیا۔

Published: undefined

سرکاری ذرائع نے 21 اگست کو خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا تھا کہ مرکز نے شرد پوار کو زیڈ پلس سیکورٹی دی ہے۔ سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے 55 مسلح اہلکاروں کی ٹیم کو پوار کے زیڈ پلس سیکورٹی کور کے حصے کے طور پر رکھا گیا تھا۔ یہ قدم ان کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔

Published: undefined

مرکز سے سیکورٹی ملنے کے بعد شرد پوار نے 23 اگست کو جاسوسی کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا، “وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے مجھے بتایا کہ حکومت نے تین لوگوں کو زیڈ پلس سیکورٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے اور میں ان میں سے ایک ہوں۔‘‘

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا تھا کہ "انتخابات قریب آ رہے ہیں، اس لیے یہ میرے بارے میں مستند معلومات حاصل کرنے کا ایک ذریعہ ہو سکتا ہے۔‘‘ خیال رہے کہ اس سال مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined