قومی خبریں

شردپوار نےاٹھائے پرمبیر کے الزامات پر سوال ، دیشمکھ کے استعفی کی مانگ خارج کی

مسٹر سنگھ نے جو الزام لگائے ہیں وہ غلط ثابت ہورہے ہیں، جب دیشمکھ ممبئی میں تھے ہی نہیں تو پرمبیر سنگھ کے الزامات کا کوئی مطلب ہی نہیں ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی 

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شردپوار نے بدعنوانی کے الزامات میں پھنسے مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ کا بچاو کیا اور کہا کہ ہمیں ایسا لگتا ہے کہ ممبئی پولیس سابق کمشنر پرمبیر سنگھ نے یہ تمام الزامات ان(مسٹر سنگھ) کا تبادلہ کئے جانے کی وجہ سے لگائے ہیں۔

Published: undefined

پوار نے نامہ نگاروں کو دستاویز دکھاتے ہوئے کہاکہ مسٹر دیشمکھ کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے چھ فروری سے پندرہ فروری تک ناگپور کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل تھے۔ اس کے بعد 16فروری سے 27فروری تک وہ ہوم کورینٹائن میں تھے، جبکہ مسٹر سنگھ نے جو خط لکھا تھا جس میں یہ دعوی کیا گیا کہ فروری وسط میں سچن واجے اور مسٹر دیشمکھ کے مابین ان کے ممبئی میں واقع گیانیشور بنگلے پر ملاقات ہوئی تھی۔ اس دوران مسٹر پوار نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرف سے مسٹر دیشمکھ کے استعفی کی مانگ خارج کردی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ مسٹر سنگھ نے جو الزام لگائے ہیں وہ غلط ثابت ہورہے ہیں۔ جب مسٹر دیشمکھ ممبئی میں تھے ہی نہیں تو مسٹر سنگھ کے الزامات کا کوئی مطلب ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ انہیں اے ٹی ایس پر پورا اعتماد ہے جو بھی سچائی ہوگی جانچ میں سامنے آجائے گی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ مسٹر سنگھ نے مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کو خط لکھ کر مسٹر دیشمکھ پر ممبئی پولیس کے معطل اسسٹنٹ انسپکٹر سچن واجے کو 100کروڑ روپے ہر مہینہ وصولی کا ہدف دینے کا الزام لگایا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined