ممبئی: آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ (اے آئی ایم پی ایل بی) کے اراکین نے اتوار کے روز این سی پی-ایس پی کے صدر شرد پوار سے ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی بھی موجود تھے، جو خاص طور پر اس ملاقات کے لیے ممبئی آئے تھے۔ وفد نے شرد پوار کو وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف میمورنڈم پیش کیا، جس میں اس بل کو دستور کے خلاف قرار دیتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔
Published: undefined
شرد پوار نے یقین دلایا کہ کسی بھی صورت میں وقف ترمیمی بل کو منظور نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا، ’’ہمارے رکن پارلیمنٹ سریش مہاترے عرف بالیا ماما کو ہدایت دی گئی ہے کہ جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی میں مسلمانوں کے جذبات کی بھرپور نمائندگی کریں۔
ملاقات میں شامل اراکین نے شرد پوار کو بتایا کہ حالیہ دنوں میں وقف بورڈ کے بارے میں جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے کہ جس زمین یا جائیداد پر وقف بورڈ دعویٰ کرے، حکومت اسے وقف کے حوالے کرنے پر مجبور ہو جاتی ہے۔ حقیقت میں، وقف کی ہزاروں ایکڑ زمینوں پر غیر قانونی قبضہ ہے، جسے واپس لینے کی جدوجہد جاری ہے۔ مگر اس بل کے پاس ہونے کے بعد، یہ قبضہ شدہ زمینیں وقف کے ہاتھوں سے نکل جائیں گی۔
Published: undefined
بورڈ کے اراکین نے اس بات پر بھی اعتراض کیا کہ اس ترمیمی بل کی منظوری کے بعد عدالتوں کے سارے امور ضلع کلکٹر کو منتقل کر دیے جائیں گے، جو کہ انصاف کے خلاف ہے کیونکہ کوئی بھی کلکٹر حکومت کی مرضی کے خلاف فیصلہ کرنے کی ہمت نہیں کر سکتا۔ علاوہ ازیں، غیر مسلم ارکان کی شمولیت اور سی ای او کے لیے مسلم کی شرط ختم کرنے کی تجویز پر بھی اعتراض اٹھایا گیا۔
اراکین نے اس بل کی مزید خامیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ بل وقف کی زمینوں پر قبضہ کرنے کے لیے لایا گیا ہے، جو مسلمانوں کے لیے قطعاً ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے شرد پوار سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی پارٹی اور حکومت پر دباؤ ڈالیں تاکہ یہ بل واپس لیا جائے، ورنہ مسلمان اس بل کے خلاف آخری دم تک جدوجہد کریں گے۔
Published: undefined
مولانا فضل الرحیم مجددی نے شرد پوار کی دو ٹوک یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی صحت و سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے دیگر اراکین بھی شریک تھے، جن میں ڈاکٹر ظہیر قاضی، ابو عاصم اعظمی، مولانا محمود احمد خان دریابادی، مفتی سعیدالرحمن، سلیم موٹر والا، شیعہ عالم دین مولانا روح ظفر، شاکر شیخ، مولانا انیس احمد اشرفی، مولانا برہان الدین قاسمی، ڈاکٹر عظیم الدین، حافظ اقبال چونا والا، نعیم شیخ اور سہیل صوبیدار شامل تھے۔
ان پٹ: یو این آئی
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined