مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل کے درمیان این سی پی سربراہ شرد پوار نے ہفتہ کو وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان گزشتہ کچھ دنوں کے دوران یہ دوسری ملاقات تھی جو قریب نصف گھنٹے تک چلی۔ واضح ہو کہ وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیراعلیٰ دیوندر فڑنویس کے درمیان تکرار کی خبروں سے مہاراشٹر میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان مراٹھا ریزرویشن کے سلسلے میں ہونے والی کُل جماعتی میٹنگ کو لے کر مثبت اور اہم بات چیت ہوئی۔ جانکاری کے مطابق مراٹھا ریزرویشن کے سلسلے میں آنے والے کچھ دنوں میں کُل جماعتی میٹنگ بلائی جا سکتی ہے۔ شرد اور شندے ملاقات کے بعد کُل جماعتی میٹنگ کے راستے صاف ہوگئے ہیں۔ یہ بھی بات سامنے آئی ہے کہ شرد پوار اور ایکناتھ شندے کے درمیان ترقیاتی کاموں، پونے کی موجودہ حالت اور کسانوں کے معاملوں پر بھی بات چیت ہوئی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ جون میں مہاراشٹر میں قانون سازیہ کے مانسون اجلاس کے پہلے دن نائب وزیراعلیٰ دیوندر فڑنویس اور ان کے سیاسی حریف ادھو ٹھاکرے کو ایک ہی لفٹ میں سواری کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ یہ واقعہ مہاراشٹر کے سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بنا تھا اور ہر کوئی یہ اندازہ لگا رہا تھا کہ آخر ان دوست سے دشمن بنے رہنماؤں نے آپس میں کیا باتیں کی ہوں گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز