عیدالاضحی کے موقع پر مہاراشٹر حکومت کی جانب سے جاری مبہم گائیڈلائن سے ریاست کےمسلمانوں کی ناراضگی اور بے چینی کولے کر راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے آج اس معاملے میں مداخلت کی اور ان کی قیادت میں وزراء،مسلم اراکین اسمبلی ،مسلم لیڈران واعلیٰ سرکاری افسران کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کاانعقادعمل میں آیاجس میں قربانی کے معاملے میں نئی سہولیات اور نئی رعایتیں دینے کے فیصلے کے ساتھ ساتھ شکایتوں کافوراًازالہ بھی کیاگیااور ایک نئی گائیڈلائن جلد ہی جاری کئےجانے کایقین دلایا۔
Published: undefined
ممبئی کے وائی بی چوان سینٹر میں منعقدہ اس میٹنگ میں شرد پوارکے علاوہ وزیرداخلہ انل دیشمکھ ،وزیرمحصول بالاصاحب تھوراٹ ،وزیراقلیتی بہبود نواب ملک،مسلم اراکین اسمبلی ابوعاصم اعظمی ،امین پٹیل ،رئیس شیخ ،ذیشان صدیقی اورسابق وزراءمحمد عارف نسیم خان،باباصدیقی،چیف سیکریٹری سنجے کمار،میونسپل کمشنر اقبال سنگھ چہل ،ایڈیشنل چیف سیکریٹری برائے داخلہ کنٹے،ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سبودھ کمار جیسوال ،ممبئی پولیس کمشنر پرمبیرسنگھ اوردیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔
Published: undefined
اس موقع پر مسلم لیڈران نے حکومت کی جانب سے جاری گائیڈلائن پر مختلف اعتراضات اٹھائے اور کہاکہ وزارت داخلہ نے عیدالاضحی کے تعلق سے جواحکامات جاری کئے ہیں وہ مسلمانوں کو قابل قبول نہیں ہیں اور اس سے انھیں اپنے مذہبی فریضے کو اداکرنے میں مختلف دقتوں کاسامناکرناپڑرہاہے ۔
Published: undefined
سماج وادی پارٹی کے اراکین اسمبلی ابوعاصم اعظمی ورئیس شیخ نے شکایت کی کہ حکومت نے آن لائن بکروں کی خرید کی اجازت تودے دی ہے لیکن جب اندرون ریاست سے ہی بکروں کے ٹرک ممبئی اور اس کے متصلہ علاقوں میں آرہے ہیں تب ممبئی کے سرحدی علاقے پڑگھا ،ملنڈ،دہیسر،ناسک اور دیگر مقامات پر قربانی کے جانوروں کے ٹرکوں کو روکاجارہاہے اور انھیں ممبئی میں لائےجانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔
Published: undefined
انھوں نے یہ بھی شکایت کی کہ حکومت نے قربانی کے تعلق سے اب تک کوئی احکامات جاری نہیں کئے ہیں اور یہ بھی فیصلہ نہیں کیاگیاہے کہ آیاقربانی کن مقامات پر اداکی جاسکتی ہے اوررہائشی سوسائیٹیوں میں کیاقربانی کرنے کی اجازت ہوگی ؟
Published: undefined
ابوعاصم اور رئیس شیخ نے مسلمانوں کو عید قرباں میں مکمل رعایت فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا او ر کہا کہ ممبئی سمیت ریاست بھر میں سو سائیٹیؤں سمیت گھروں میں قربانی کی اجازت روایت کے مطابق فراہم کیا جائے اگر کوئی اس میں رخنہ اندازی کرتا ہے تو ا س پر کارروائی کی جائےمبہم گائیڈلائن پر ناراضگی کااظہارکرتے ہوئے ابوعاصم اعظمی نے حکومت کوآڑے ہاتھوں لیااورکہاکہ لاک ڈاؤن اورکروناوبا کی آڑ میں قربانی کے عمل کو مشکل بناکر پیش کیاجارہاہے لہذاحکومت فوری طورپر نئی گائیڈ لائن جاری کرے ۔انھوں نےمزید کہاکہ ریاست میں کرونا کی وباکے باوجودبھی تمام بازار جاری ہے اورسبزی منڈی میں مال اور سامان لایا جارہا ہے توپھر عید الاضحی کے موقع پر جانوروںکولائے جانے سے کیوں روکاجارہاہے اور جانوروں کی منڈی لگانے میں کیاقباحت ہے ؟
Published: undefined
سابق وزیرمحمد عارف نسیم خان نے اس موقع پر اعلیٰ افسران اور حکومت کے عہدیداران کوخطاب کرتے ہوئے کہاکہ آن لائن بکراخریداری کس کے دماغ کی اپج ہے اور کیایہ ممکن ہے کیوں کہ مذہب اسلام میں قربانی کے جانوروں کو دیکھ کر اور وہ بے عیب ہے یانہیں اس کے بعد ہی اس کی قربانی کرنے کافیصلہ کیاجاتاہے جو آن لائن خریداری میں ممکن نہیں ہے ۔ نسیم خان نے مطالبہ کیاکہ ممبئی سمیت ریاست کی تمام میونسپل کارپوریشن اور بلدیاتی اداروں کی حدود میں چھوٹے اور بڑے جانوروں کی قربانی کے انتظامات کئے جائیں ۔
Published: undefined
اس موقع پر اراکین اسمبلی امین پٹیل ،ذیشان صدیقی ،سابق رکن اسمبلی باباصدیقی اور دیگر نے بھی اپنے خیالات پیش کئے اور حکومت کی گائیڈ لائن سے ہونے والی دقتوں کی نشاندہی کرتے ہوئے نئی گائیڈلائن سابقہ روایت کے مطابق تیارکئےجانے کامطالبہ کیااوریقین دلایاکہ سماجی فاصلے کو برقراررکھتے ہوئے مسلمان اپنے اس مذہبی فرض کواداکرنے کیلئے تیارہیں ۔شرد پوارنے اس موقع پر لیڈران اور اعلیٰ افسران کی باتوں کو غور سے سننے کے بعد وزیرداخلہ ودیگر افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس ضمن میں جلد از جلد ایسی گائیڈلائین جاری کریں جو مسلمانوں کیلئے قابل قبول ہواور کوروناوائرس کی اس وباکے تعلق سے کئے جانے والے احتیاطی اقدامات بھی اس میں شامل ہو۔
Published: undefined
شردپوار سمیت وزیرداخلہ انل دیشمکھ نے بھی قربانی کے جانوروں کے ٹرکوں کو روکے جانے پر ناراضگی کااظہارکیااور افسران کو ہدایت جاری کی کہ اندرون ریاست جب آمد ورفت کے ذرائع جاری ہیں توپھر ان جانوروں کو بھی ممبئی اور متعلقہ مقامات پر روانہ کئے جانے میں آنے والی تمام دشواریوں کو فوری طورپر ختم کیاجائے ۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق نئی گائیڈلائن میں ہاؤسنگ سوسائیٹیوں میں بھی قربانی کی اجازت ملنامتوقع ہے اوربیرون ممبئی بڑے جانوروں کی بھی قربانی کی اجازت دیئے جانے کے تعلق سے غورکیاجارہاہے لیکن حکومت اپنی مشروط اجازت میں یہ ہدایات جاری کرے گی کہ قربانی کے وقت صرف محدود افراد ہی موجود رہ سکتے ہیں اورصاف صفائی کاخیال رکھتےہوئے قربانی کے بعد جراثیم کش دواؤں کابھی چھڑکاؤ ضرور ی قرار دیاجائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز