قومی خبریں

شرد پوار این سی پی کے صدارتی عہدے سے ہوں گے مستعفی، اعلان کے ساتھ ہی حامیوں کی نعرے بازی

شرد پوار نے جیسے ہی استعفیٰ دینے کا اعلان کیا، تقریب میں موجود کارکنوں نے نعرے بازی شروع کر دی۔ کارکنوں نے شرد پوار سے عہدہ نہ چھوڑنے کی اپیل کی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

ممبئی: این سی پی کے صدر شرد پوار نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ وہ این سی پی صدر کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ 82 سالہ مراٹھا لیڈر شرد پوار نے جیسے ہی یہ اعلان کیا ان کے حامیوں نے نعرے بازی شروع کرتے ہوئے ان سے استعفی نہ دینے کا مطالبہ کیا۔

Published: undefined

شرد پوار نے کہا کہ مجھے کئی سالوں سے سیاست میں پارٹی کی قیادت کرنے کا موقع ملا ہے۔ میں اس عمر میں یہ عہدہ نہیں رکھنا چاہتا۔ میرے خیال میں کسی اور کو آگے آنا چاہیے۔ پارٹی رہنماؤں کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ اب پارٹی کا صدر کون ہوگا؟ شرد پوار آخری بار 2022 میں چار سال کے لیے صدر منتخب ہوئے تھے۔

Published: undefined

شرد پوار نے کہا کہ 1999 میں این سی پی کے قیام کے بعد مجھے صدر بننے کا موقع ملا۔ آج اس بات کو 24 سال ہو گئے ہیں۔ پوار نے کہا کہ عوامی زندگی کا یہ سفر جو یکم مئی 1960 سے شروع ہوا تھا، پچھلے 63 سالوں سے مسلسل جاری ہے۔ اس دوران میں نے مہاراشٹر اور ملک میں مختلف کرداروں میں خدمات انجام دیں۔ پوار نے کہا ‘‘میری راجیہ سبھا کی مدت کار تین سال باقی ہے۔ اس دوران میں کوئی بھی پوزیشن لیے بغیر مہاراشٹر اور ملک سے جڑے مسائل پر توجہ دوں گا۔‘‘

Published: undefined

جیسے ہی شرد پوار نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا، تقریب میں موجود کارکنوں نے نعرے بازی شروع کر دی۔ کارکنوں نے شرد پوار سے عہدہ نہ چھوڑنے کی اپیل کی۔ اس دوران پوار کچھ حامیوں اور کارکنوں کو روتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

Published: undefined

شرد پوار نے کہا کہ اب جو وقت ملے گا اسے دیکھتے ہوئے میں اس کام پر زیادہ توجہ دوں گا۔ میں یہ نہیں بھول سکتا کہ مہاراشٹر اور آپ سب نے پچھلی 6 دہائیوں میں مجھے زبردست حمایت اور پیار دیا ہے۔ پوار نے کہا ’’نئی نسل کو اس سمت میں رہنمائی کرنے کا وقت آ گیا ہے جس سمت پارٹی جانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سفارش کر رہا ہوں کہ صدارتی عہدے کے انتخاب پر فیصلہ کرنے کے لیے این سی پی ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جانی چاہئے۔

Published: undefined

پوار نے کہا کہ انتخابی کمیٹی میں پرفل پٹیل، سنیل تاٹکرے، کے کے شرما، پی سی چاکو، اجیت پوار، جینت پاٹل، سپریا سولے، چھگن بھجبل، دلیپ والسے پاٹل، انیل دیشمکھ، راجیش ٹوپے، جتیندر اوہاد، حسن مشرف، دھننجے منڈے، جے دیو گائیکواڑ، نیشنلسٹ مہیلا کانگریس کی صدر فوزیہ خان، دھیرج شرما، نیشنلسٹ یوتھ کانگریس سونیا دوہان کو شامل کیا جانا چاہئے۔

Published: undefined

شرد پوار کے اعلان کے بعد اجیت پوار نے کہا ’’ہم کنبہ کے لوگ اور پارٹی لیڈر مل کر بیٹھیں گے۔ پارٹی کارکنوں کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ شرد پوار پارٹی میٹنگ میں آپ کے جذبات کی بنیاد پر فیصلہ کریں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined