قومی خبریں

شرد پوار کا دعویٰ، اجیت پوار گروپ کے کئی ارکان اسمبلی کی جینت پاٹل سے ملاقات

شرد پوار نے اجیت پوار کی زیرقیادت این سی پی ارکان اسمبلی کے ان کی پارٹی میں واپس آنے کے امکان کے بارے میں ایک بڑا دعویٰ کیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

مہاراشٹر اسمبلی کے انتخابات اکتوبر میں ہوسکتے ہیں لیکن اس کو لے کر سیاسی ہلچل پہلے ہی تیز ہوگئی ہے۔ اس دوران نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے صدر شرد پوار نے منگل کو ایک چونکا دینے والا بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بھتیجے اجیت پوار  گروپ کے کچھ ارکان اسمبلی نے ان کے گروپ کے سینئر رہنما جینت پاٹل سے ملاقات کی ہے۔

Published: undefined

شرد پوار مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی قیادت میں این سی پی ارکان اسمبلی  کے این سی پی (شرد پوار) میں واپس آنے کے امکان کے بارے میں ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے یہ بڑا دعویٰ کیا۔ شرد پوار نے یہ دعویٰ ایسے وقت کیا ہے جب آنے والے مہینوں میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔

Published: undefined

سابق وزیر اعلیٰ شرد پوار نے اخباری نمائندوں سے کہا، "میں کسی ایسے شخص سے نہیں ملا جو ہماری پارٹی چھوڑ کر  گیا ہو اور واپس آنا چاہتا ہو، لیکن مجھے اطلاع ملی ہے کہ ان میں سے کچھ نے جینت پاٹل سے ملاقات کی ہے۔" جینت پاٹل این سی پی (شرد پوار) کی مہاراشٹر یونٹ کے سربراہ ہیں۔

Published: undefined

اپنی پارٹی کے انتخابی نشان 'ترحی (ٹرمپیٹ)بجانے والا آدمی' کے بارے میں، پوار نے کہا کہ انہیں بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ کچھ آزاد امیدواروں کو انتخابی نشان کے طور پر 'توتاری' یا ترحی الاٹ کیا گیا تھا۔‘‘

Published: undefined

شرد پوار نے کہا کہ ستارہ میں لوک سبھا انتخابات کے دوران ہمیں اس نشان کو لے کر مسئلہ ہوا تھا۔ اب یہ معاملہ عدالت میں ہے، اگلے ہفتے اس کی سماعت ہونی ہے۔ پوار نے کہا، "لوگوں نے لوک سبھا انتخابات کے دوران ملک کو غلط سمت میں لے جانے کی وزیر اعظم نریندر مودی کی کوشش کو ناکام بنایا اور ان کا اتحاد  ریاستی اسمبلی انتخابات میں بھی ایسا ہی مینڈیٹ حاصل کرے گا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined