ممبئی: مہاراشٹر میں برسراقتدار مہاوکاس اگھاڑی کے وزرا کے قلمدانوں کے تعلق سے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کے سربراہ شردپوار سمیت دونوں پارٹیوں کے لیڈران کی میٹنگ کل رات دیر گئے منعقد ہوئی جس میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے شردپوار، اجیت پوار، جینت پاٹل شامل ہوئے جبکہ شیوسینا کی جانب سے ادھو ٹھاکرے، ایکناتھ شندے، سنجے راوت، سبھاش دیسائی موجود تھے۔
Published: undefined
تاہم میٹنگ میں کانگریس کا کوئی بھی لیڈر موجود نہیں تھا۔جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ وزرا کے قلمدانوںکا اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا نیز ٹھاکر ے کی قیادت والی وزارت میں توسیع ناگپور میں ہونے والے سرمائی اجلاس کے بعد عمل میں آئے گی۔
موصولہ اطلاع کے مطابق کل ممبئی کےورلی علاقے میں واقع نہرو سینٹر میں منعقدہ میٹنگ میں قلمدانوں کی تقسیم کا معاملہ تقریباً طے ہوچکا ہے صرف کانگریس کے لیڈران سے منظوری حاصل کرکے حتمی شکل د ی جائے گی اور باقاعدہ طور پر اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع نے مزید کہا کہ وزارت میں توسیع اسمبلی اجلاس کے بعد عمل میں آئے گی نیز جب تک کہ وزارت داخلہ کا اہم محکمہ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرےکے پاس ہی رہے گا۔
Published: undefined
ادھوے ٹھاکرکے کے ہمراہ کانگریس کے بالا صاحب تھورات،نتن راوت، راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے چھگن بھجبل، جینت پاٹل جبکہ شیوسینا کے سبھاش دیسائی اور ایکناتھ شندے حلف برداری شیواجی پارک میں 28 نومبر کو عمل میں آئی تھی۔ان وزرا نے صرف بطور وزیر ہی حلف لیا تھا اور ان کو اب تک کوئی بھی محکمہ نہیں دیا گیا ہے۔
Published: undefined
بی جے پی ترجمان مدھوبھنڈاری نے اس تعلق سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ وزرا کو اب تک قلمدان تقسیم نہیں کیا گیا اس سے ریاست کے عوام کا بڑانقصان ہو رہا ہے۔ وزرا صرف اپنے دفاتر میں بیٹھے ہوئے ہیں انہیں اب تک یہ نہیں معلوم کہ انہیں کون سی وزارت دی جائے گی۔ یہی وجہ ہے کہ منترالیہ میں کوئی کام نہیں ہو پا رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined