نئی دہلی: ایئر انڈیا کی پرواز میں خاتون پر پیشاب کرنے والے ملزم شنکر مشرا کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ نیوز پورٹل ’آج کت‘ پر شائع رپورٹ کے مطابق شنکر مشرا کو گرفتار کرنے کے بعد دہلی لایا گیا ہے۔ ملزم کافی عرصے سے مفرور تھا اور پولیس نے اس کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا تھا۔ خیال رہے کہ 26 نومبر کو جب ایئر انڈیا کی پرواز نیویارک سے دہلی آ رہی تھی، اس وقت طیارے کی بزنس کلاس میں سفر کر رہے شنکر مشرا نے 70 سالہ بزرگ خاتون پر پیشاب کر دیا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 354، 294، 509 اور 510 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
Published: undefined
شنکر مشرا کے موبائل کی آخری لوکیشن بنگلورو تھی، اسی بنیاد پر اس کی تلاش کی جا رہی تھی۔ دہلی پولیس سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 جنوری کو شنکر مشرا (35) کا موبائل فون بنگلورو میں سرگرم تھا لیکن اس کے بعد اس کا فون بند ہو گیا۔ بنگلورو سے پہلے دہلی پولیس نے کئی ٹیمیں ممبئی بھیجی تھیں لیکن وہاں اس کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔
Published: undefined
معاملے نے جب طول پکڑ لیا تو ملزم شنکر مشرا کو ان کی کمپنی ویلز فارگو نے ملازمت سے فارغ کر دیا تھا۔ کمپنی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ویلز فارگو اپنے ملازمین سے پیشہ ورانہ اور ذاتی طور پر حسن سلوک سے پیش آنے کی توقع رکھتی ہے۔ ہمیں یہ الزامات بہت پریشان کن لگے۔ اس شخص کو ویلز فارگو سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ ہم اس معاملے کی تحقیقات میں مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ شنکر مشرا ویلز فارگو کمپنی میں وائز پریزیڈنٹ کے عہدے پر فائز تھا۔ یہ کمپنی امریکہ کی ایک کثیر القومی مالیاتی خدمات کارپوریشن سے وابستہ ہے۔
Published: undefined
قبل ازیں، قومی کمیشن برائے خواتین نے بھی اس معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی ہے۔ کمیشن کی چیئرپرسن ریکھا شرما نے دہلی پولس کمشنر کو ایک خط لکھتے ہوئے ہدایت دی کہ اس معاملے میں متعلقہ قانون کی دفعات کے تحت فوری طور پر مقدمہ درج کیا جائے اور ایک بزرگ خاتون کو ذہنی صدمہ پہنچانے کے قصوروار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
Published: undefined
کمیشن نے ایئر انڈیا لمیٹڈ کے چیئرمین کو بھی خط لکھا ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور پرواز میں معمر خاتون کے ساتھ نازیبا سلوک کرنے اور عزت اور سلامتی کی زندگی گزارنے کے اس کے حق کی خلاف ورزی کرنے کے لیے قصوروار کے خلاف مناسب کارروائی کریں۔ کمیشن نے اس معاملے میں کی گئی تفصیلی کارروائی کے بارے میں 7 دنوں کے اندر معلومات طلب کی ہے۔
Published: undefined
ڈی جی سی اے نے اس شرمناک معاملے میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایئر انڈیا کو نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ ایئر انڈیا نے جمعرات کو ڈی جی سی اے کو رپورٹ بھی پیش کی تھی۔ فی الحال ایئر انڈیا نے مشرا پر 30 دن کے لیے پابندی لگا دی ہے۔ ایئر انڈیا نے ملزم کے خلاف دہلی کے پالم پولیس اسٹیشن میں شکایت بھی درج کرائی ہے۔ اس کے علاوہ ایئر انڈیا نے خاتون کی شکایت کے بعد عملے کے رکن کی غفلت کی تحقیقات اور معاملے میں فوری کارروائی میں تاخیر کی وجوہات جاننے کے لیے ایک داخلی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز