اتر پردیش کے مہاراج گنج میں ایک نابالغ جوڑے کو مبینہ طور پر 9 لوگوں کے ذریعہ پول سے باندھ کر ان کی پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ملزمین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ 10 دن پہلے سرزد ہوا تھا، لیکن واقعہ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اب وائرل ہوا جس کے پیش نظر جمعرات کو ملزمین کی گرفتاری عمل میں آئی۔ اس درمیان نابالغ لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے کے خلاف بھی شکایت درج کرائی ہے۔
Published: 11 Sep 2020, 3:11 PM IST
پولس سپرنٹنڈنٹ روہت سنگھ سجوان کا کہنا ہے کہ "وائرل ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئے مہاراج گنج ضلع کے گگھلی پولس اسٹیشن میں تین معاملے درج کیے گئے ہیں۔ پہلا معاملہ لڑکی کی فیملی سے ملی تحریری شکایت کی بنیاد پر پوکسو ایکٹ کے تحت لڑکے کے خلاف ہے۔ لڑکے کو پولس نے حراست میں لے لیا ہے۔"
Published: 11 Sep 2020, 3:11 PM IST
پولس سپرنٹنڈنٹ نے مزید بتایا کہ دوسرا معاملہ ان لوگوں کے خلاف ہے جنھوں نے جوڑے کو باندھ دیا تھا اور ان کی پٹائی کی تھی۔ علاوہ ازیں تیسرا معاملہ تعزیرات ہند کی دفعہ 228(اے) کے تحت اس سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر درج کیا گیا ہے جس نے متاثرین کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے ویڈیو نشر کیا تھا۔
Published: 11 Sep 2020, 3:11 PM IST
پولس نے کہا کہ جوڑے پر حملہ کرنے والوں کی شناخت بھولو پرجاپتی، پون پرجاپتی، سہلیش یادو، اجیت، موہت، وشومتر، منجیت یادو، پھول بدن یادو اور اودھیش پرجاپتی کی شکل میں کی گئی ہے۔
Published: 11 Sep 2020, 3:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 11 Sep 2020, 3:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز