پٹنہ: بہار کانگریس قانون ساز پارٹی کے ہفتہ کو منعقد ہونے والے اجلاس کے دوران ڈاکٹر شکیل احمد خان کو اتفاق رائے سے لیڈر منتخب کر لیا گیا۔ قبل ازیں، اجیت شرما قانون ساز پارٹی کے لیڈر تھے۔ قانون ساز پارٹی کا یہ اجلاس ریاستی کانگریس کے دفتر ’صداقت آشرم‘ میں منعقد کیا گیا تھا۔
Published: undefined
اجلاس کے دوران کانگرس کے ریاستی انچارج بھکت چرن داس سابق ریاستی انچارج شکتی سنگھ گوہل، ریاستی صدر اکھلیش پرساد سنگھ اور سابق ریاستی صدر مدن موہن جھا بھی موجود رہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اجیت شرما کو وزارت کونسل میں مقام حاصل ہو سکتا ہے۔ خیال رہے کہ کانگریس کافی وقت سے وزارتی کونسل میں توسیع کا مطالبہ کر رہی ہے۔ بہار میں مہاگٹھ بندھ کی حکومت قائم ہونے کے بعد سے کانگریس میں لگاتار تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔
Published: undefined
وہیں، شکیل احمد خان کے کانگریس قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب ہونے کے بعد سابق رکن اسمبلی، نریندر کمار، میڈیا پینلسٹ ثروت جہاں فاطمہ، اسٹیٹ یوتھ کانگریس کے سابق صدر لالن کمار، سابق سکریٹری سوجیت کمار سنہا اور سینئر کانگریس لیڈر شنکر سوروپ پاسوان نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined