بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان بالی ووڈ اور کھیل کے شعبے سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات میں ٹیکس ادا کرنے میں پہلے نمبر پر ہیں۔ شاہ رخ خان نے مالی سال 2023-24 میں 92 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔ دوسرے نمبر پر تامل فلموں کے اداکار وجے ہیں جنہوں نے گزشتہ مالی سال کے دوران 80 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔ کھلاڑیوں میں انکم ٹیکس ادا کرنے کے معاملے میں کرکٹر ویراٹ کوہلی پہلے نمبر پر ہیں جنہوں نے 66 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا جب کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی 38 کروڑ روپے کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
Published: undefined
فارچون انڈیا نے مالی سال 2023-24 کے لیے مشہور ٹیکس دہندگان کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست کے مطابق شاہ رخ خان نے 92 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔ اداکار وجے 80 کروڑ روپے کی ٹیکس ادائیگی کے ساتھ دوسرے اور سلمان خان 75 کروڑ روپے کی ٹیکس ادائیگی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ بگ بی یعنی امیتابھ بچن نے 2023-24 میں 71 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔ اجے دیوگن نے 42 کروڑ اور رنبیر کپور نے 36 کروڑ کا انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔
Published: undefined
ریتھک روشن نے 28 کروڑ، کپل شرما نے 26 کروڑ، کرینہ کپور نے 20 کروڑ، شاہد کپور نے 14 کروڑ، کیارا ایڈوانی نے 12 کروڑ اور کترینہ کیف نے 11 کروڑ ٹیکس ادا کیا ہے۔ اس فہرست میں پنکج ترپاٹھی بھی شامل ہیں، انہوں نے 11 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔ عامر خان نے 11 کروڑ روپے، ملیالم فلموں کے اداکار موہن لال نے 14 کروڑ، اللو ارجن نے 14 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔
Published: undefined
کرکٹرز بھی بڑی تعداد میں سیلیبریٹی ٹیکس ادا کرنے والوں میں شامل ہیں۔ ویراٹ کوہلی 66 کروڑ روپے ٹیکس کی ادائیگی کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ ماہی یعنی مہندر سنگھ دھونی نے 38 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔ ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر نے مالی سال 2023-24 میں 28 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے 13 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا ہے اور رشبھ پنت نے 10 کروڑ کا انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز