شاہجہانپور: شاہجہاں پور کی قانون کی طالبہ کے ذریعہ ضلع انتظامیہ پر سخت الزامات لگانے اور بی جے پی لیڈر و سابق مرکزی وزیر سومی چنمیا نند پر عصمت دری کے الزامات کو دوہرانے کے بعد پورے معاملے کی جانچ کررہی ایس آئی ٹی ٹیم نے منگل کو بی جے پی لیڈر سے پوچھ گچھ کی اور ہاسٹل میں لڑکی کے کمرے کی تلاشی لی۔
Published: undefined
آئی جی نوین ارورا کی قیادت والی ایس آئی ٹی ٹیم سوامی چنمیا نند کے آشرم پہنچی ۔ٹیم نے پہلےسوامی سے پوچھ گچھ کی اور اس کے بعد وہاں سے دیگر شواہد اکٹھا کئے۔ بی جے پی لیڈر سے پوچھ گچھ کی کاروائی گھنٹوں تک چلی جس کی ویڈیو گرافی بھی کی گئی ہے۔ٹیم نے آشرم میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کے فوٹیج بھی حاصل کئے اور اس کے بعد متأثرہ کےہاسٹل کے کمرے میں گئی۔
Published: undefined
لڑکی نے پیر کو میڈیا کے سامنے اپنے بیان میں کہا تھا بی جے پی لیڈر کے خلاف شواہد اس کے ہاسٹل کے کمرے میں تھے۔اس نے سوامی چنمیانند کے خلاف ریپ، اغوا اور دھمکی کا مقدمہ درج کرایا ہے جبکہ لڑکی کی جانب سے لگائے الزامات کے جواب میں بی جے پی لیڈر نے لڑکی پر 5 کروڑ روپئے کے مطالبے کا کیس فائل کیا ہے۔
Published: undefined
پیر کو سوامی چنمیا نند پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی قانون کی طالبہ نے میڈیا کے سامنے اپنا بیان دیتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ اسے یوپی حکومت سے انصاف نہیں ملے گا۔اس موقع پر طالبہ نے لوکل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو معطل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ وہ اس معاملے میں اس پر منھ نہ کھولنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔
Published: undefined
اس سے قبل طالبہ اور اس کے اہل خانہ میڈیا کے سامنے آئے تھے اور انہوں نے دعوی کیا تھا کہ مقامی پولیس سوامی کے خلاف ریپ کا مقدمہ نہیں درج کررہی ہے۔اس کے بعد کرکر دما پولیس اسٹیشن نئی دہلی میں ایف آئی آر درج کی گئی اور اس کے بعد تفتیش کے لئے ایس آئی ٹی کو ٹرانسفر کردیا گیا۔طالبہ نے مقامی انتظامیہ پر سوامی کی مدد کا الزام لگایا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined