شاہجہاں پور کیس میں سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر سوامی چنمیانند پر جنسی استحصال کا الزام عائد کرنے والی لاء کی طالبہ کو رنگداری کے معاملے میں مقامی عدالت نے 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ اس سے قبل مبینہ طور پر عصمت دری کی شکار طالبہ کو ایس آئی ٹی نے بدھ کی صبح تقریباً 8 بجے شاہجہاں پور سے گرفتار کیا تھا۔ طالبہ کے والد نے اس گرفتاری کی خبر میڈیا کو دی۔ گرفتاری کے بعد ایس آئی ٹی نے طالبہ کا میڈیکل چیک اَپ کرایا اور پھر عدالت میں پیش کیا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ چنمیانند پر عصمت دری کا الزام عائد کرنے والی طالبہ منگل کو ہائی کورٹ سے لوٹ کر اے ڈی جی عدالت میں ایس آئی ٹی کے ذریعہ کی گئی اب تک کی جانچ رپورٹ طلب کی اور پیشگی ضمانت کی عرضی بھی داخل کی تھی۔ طالبہ کی عرضی پر عدالت 26 ستمبر کو سماعت کے لیے تیار ہو گیا تھا اور اس بات کی جانکاری طالبہ کے وکیل انوپ تریویدی نے منگل کو ہی میڈیا کو دی تھی۔ لیکن ضمانت عرضی پر سماعت سے پہلے ہی طالبہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
Published: undefined
غور طلب ہے کہ طالبہ پر چنمیانند سے رنگداری طلب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک ویڈیو سامنے آیا تھا جس کے بعد طالبہ اور اس کے تین ساتھیوں پر پولس نے رنگداری مانگنے کا کیس درج کیا تھا۔ چنمیانند نے پولس میں اس معاملے پر کیس درج کروایا تھا۔ طالبہ اور اس کے جاننے والوں پر چنمیانند سے 5 کروڑ کی رنگداری مانگنے کا الزام ہے۔ اس سلسلے میں پولس نے سچن عرف سونو اور وکرم سنگھ کو گرفتار کیا تھا۔ ایس آئی ٹی نے اس تعلق سے منگل کو دونوں ملزمین کو ریمانڈ پر لے کر پوچھ تاچھ کی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined