نئی دہلی: سپریم کورٹ نے متھرا کے شاہی عیدگاہ مسجد تنازعہ میں مسجد کمیٹی کی اس عرضی کو مسترد کر دیا، جس میں الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔ عرضی میں الہ آباد ہائی کورٹ کے اس حکم کو چیلنج کیا گیا ہے، جس میں اس نے تنازعہ سے متعلق 15 مقدمات کو ایک ساتھ چلانے کی ہدایت دی تھی۔
Published: undefined
الہ آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ یہ تمام کیس ایک ہی نوعیت کے ہیں اور اسی طرح کے شواہد کی بنیاد پر فیصلہ کیا جانا ہے، اس لیے عدالت کا وقت بچانے کے لیے ان تمام مقدمات کو ایک ساتھ سننا بہتر ہوگا۔ سپریم کورٹ نے متھرا کے شاہی عیدگاہ مسجد شری کرشنا جنم بھومی تنازعہ سے متعلق الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف مسجد کمیٹی کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت بند کر دی اور الہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی اجازت دی۔
Published: undefined
جسٹس سنجیو کھنہ کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ چونکہ چیلنج کے تحت حکم کو واپس لینے کی درخواست ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے، اس لیے مسجد کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ ہائی کورٹ کے فیصلے سے مطمئن نہیں ہوں گے تو موجودہ درخواست پر دوبارہ کی جا سکتی ہے۔
Published: undefined
غورطلب ہے کہ مسجد کی طرف سے تمام مقدمات کو متھرا ضلع عدالت سے ہائی کورٹ منتقل کرنے کے خلاف دائر کی گئی درخواست ابھی تک سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ مسجد کمیٹی کی اس درخواست پر اپریل میں سماعت ہوگی۔ آج کا معاملہ 18 میں سے 15 مقدمات کو ایک ساتھ ملا کر سننے کے خلاف تھا۔ سپریم کورٹ نے اس میں مداخلت نہیں کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined