جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانے اور ریاست کے ٹکڑے کرنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے مشن کی شروعات دراصل جون کے تیسرے ہفتے میں ہی شروع ہو گئی تھی جب انھوں نے 1987 بیچ کے چھتیس گڑھ کیڈر کے آئی اے ایس افسر بی وی آر سبرامنیم کو جموں و کشمیر کا نیا چیف سکریٹری مقرر کیا۔
Published: undefined
سبرامنیم نے پی ایم او (وزیر اعظم دفتر) میں جوائنٹ سکریٹری کی شکل میں وزیر اعظم کے ساتھ پہلے بھی کام کیا تھا۔ وہ مودی کے ’مشن کشمیر‘ سے جڑے اہم افسران میں سے ایک تھے۔ مشن کشمیر کا مکمل کام مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو دیا گیا تھا جو وزیر قانون روی شنکر پرساد کے ساتھ مل کر اپنی کور ٹیم کے ساتھ قانونی پیچیدگیوں کا جائزہ لے رہے تھے، جس میں سکریٹری برائے قانون اور انصاف آلوک شریواستو، ایڈیشنل سکریٹری قانون (وزارت داخلہ) آر ایس ورما، اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال، مرکزی داخلہ سکریٹری راجیو گوبا اور کشمیر ڈویژن کی ان کی منتخب ٹیم شامل تھی۔
Published: undefined
شاہ نے بجٹ اجلاس کی شروعات سے پہلے ہی آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت اور ان کے معاون (جنرل سکریٹری) بھیا جی جوشی کو دفعہ 370 کو ہٹانے اور جموں و کشمیر کے دو الگ الگ مرکز کے ماتحت ریاستوں میں بانٹنے کے مرکزی حکومت کے نظریات سے مطلع کر دیا تھا۔
قانونی صلاح و مشورے کے بعد شاہ کا دھیان دفعہ 370 ہٹانے کے بعد وادی میں قانون اور انتظام کی حالت سنبھالنے پر تھا۔ شاہ سے جڑے ایک ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کی صلاح پر شاہ نے قومی سیکورٹی مشیر (این ایس اے) اجیت ڈووال کے ساتھ کئی دور کی میٹنگ کی۔
Published: undefined
ذرائع نے بتایا کہ شاہ نے جب ایک بار کشمیر کی حالت کا خود تجزیہ کرنے کے لیے سری نگر بھیجا گیا۔ این ایس اے نے وہاں تین دنوں تک ڈیرا ڈالا۔ اس کے بعد 26 جولائی کو امرناتھ یاترا روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے بعد وادی سے سبھی سیاحوں کو نکالنے کی صلاح بھی ڈووال نے ہی دی تھی۔ اس کے بعد قومی نیم فوجی دستوں کی 100 اضافی کمپنیوں کی تعیناتی سیکورٹی انتظام کے مدنظر کی گئی۔
Published: undefined
جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری سبرامنیم جو وزیر اعظم دفتر اور وزارت داخلہ کے ساتھ رابطہ میں تھے، انھوں نے گراؤنڈ زیرو پر کئی سیکورٹی اقدام اٹھانے کا خاکہ تیار کیا جس میں پولس، نیم فوجی دستوں اور انتظامیہ کے اہم افسران کے ذریعہ سیٹلائٹ فون کا استعمال کرنے، حساس شہری اور دیہی علاقوں میں کیو آر ٹی (کوئک رسپانس ٹیم) کی تعیناتی کرنے، اور فوج کے ذریعہ کنٹرول لائن پر چوکسی بڑھانے جیسے قدم شامل تھے۔ فوج، سیکورٹی ایجنسیوں اور سنٹرل نیم فوجی دستوں کے سربراہ مرکزی وزارت داخلہ اور ریاست کے چیف سکریٹری کےساتھ چوبیسوں گھنٹے رابطہ میں تھے۔
Published: undefined
4 اگست کی اہم رات کو چیف سکریٹری نے پولس ڈائریکٹر جنرل (جموں و کشمیر) دلباغ سنگھ کو کئی احتیاطی قدم اٹھانے کی ہدایت دی گئی، جن میں اہم لیڈروں کی گرفتاری، موبائل اور لینڈ لائن خدمات بند کرنے، دفعہ 144 نافذ کرنے اور وادی میں کرفیو کے دوران سیکورٹی فورسز کی گشتی بڑھانا شامل ہے۔
Published: undefined
اس سے قبل دہلی میں شاہ نے اپنی ایک دیگر اہم ٹیم کو کام پر لگایا جس میں راجیہ سبھا رکن انل بلونی اور بھوپیندر یادو شامل تھے۔ اس ٹیم کو ایوان بالا کے اراکین کی حمایت حاصل کرنے کا کام سونپا گیا، جہاں بی جے پی کو اکثریت نہیں ہے۔ اس ٹیم نے ٹی ڈی پی کے راجیہ سبھا اراکین کو توڑا اور سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نیرج شیکھر، سریندر ناگر، سنجے سیٹھ اور کانگریس رکن پارلیمنٹ سجے سنگھ کو راجیہ سبھا سے استعفیٰ دلوانے کا انتظام کیا۔ اس کے بعد بی جے پی کو ایوان بالا میں کافی طاقت ملی۔ وہیں، 12ویں گھنٹے میں ٹیم بی ایس پی (بہوجن سماج پارٹی) کے لیڈر ستیش مشرا کی حمایت حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
Published: undefined
اس دوران امت شاہ نے سرکردہ صحافیوں (جن کی وزارت داخلہ تک پہنچ تھی) کے ساتھ بھی بند کمروں میں میٹنگ کی اور اس انتہائی حساس ایشو پر متوازن رپورٹنگ کرنے کی تاکید کی۔ شاہ کاپورا زور اعلیٰ سطح کی رازداری برقرار رکھنے پر تھا، جب تک کہ وہ اس بل کو راجیہ سبھا میں 5 اگست کو پارلیمنٹ کے ڈیسک پر پیش نہیں کرتے۔
Published: undefined
ذرائع نے بتایا کہ 2 اگست کو شاہ کو بھروسہ تھا کہ ان کی پارٹی کو راجیہ سبھا میں مناسب حمایت حاصل ہو گئی ہے اور پیر کو ایوان بالا میں اس تاریخی بل (جموں و کشمیر کے دو ٹکڑے کرنے) کو پیش کیا گیا۔ اس دوران بی جے پی اراکین پارلیمنٹ کو وہپ جاری کیا گیا تھا کہ وہ پارلیمنٹ میں موجود رہیں جہاں اہم بل پاس کیے جانے ہیں۔
Published: undefined
اعلیٰ عہدوں پر فائز ذرائع نے بتایا کہ آخر کار ہفتہ کے آخر میں مودی اور شاہ نے پیر کو کابینہ کی میٹنگ بلانے اور وزراء کو مشن کشمیر کی جانکاری دینے کا فیصلہ کیا اور ایوان سے پہلے اس سلسلے میں قرارداد پاس کی گئی۔ اسی طرح وزارت برائے قانون و انصاف کو دفعہ 370 ختم کرنے کا نوٹیفکیشن صدر جمہوریہ سے جلد جاری کروانے کا کام سونپا گیا۔
Published: undefined
راجیہ سبھا میں شور شرابے کے درمیان پیر کے روز امت شاہ نے جب بل پیش کیا تو بی جے پی کے ایک رکن پارلیمنٹ نے رد عمل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’شاہ کا مشن کبھی ناکامیاب نہیں ہوتا۔ وہ نئے سردار (ولبھ بھائی پٹیل) ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز