بلقیس بانو کا اجتماعی عصمت دری کرنے والے 11 گنہگاروں کی جیل سے رِہائی کے خلاف کئی لوگوں نے آواز اٹھائی ہے۔ گزشتہ دنوں مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی نے بھی بلقیس کے قصورواروں کی رِہائی پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ اب مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے شبانہ اعظمی کو ان کے بیان پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے قابل اعتراض بیانات کے لیے مشہور نروتم مشرا نے تازہ بیان میں کہا ہے کہ شبانہ اعظمی، جاوید اختر اور نصیرالدین شاہ ٹکڑے ٹکڑے گینگ کے سلیپر سیل ایجنٹ ہیں۔
Published: undefined
بی جے پی لیڈر نروتم مشرا نے شبانہ اعظمی پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ راجستھان میں کنہیا لال کا قتل ہوا، تب ان کے منھ سے ایک لفظ بھی نہیں نکلا۔ جھارکھنڈ کے دمکا میں ایک بچی کو زندہ جلا کر مار ڈالا گیا، تو بھی یہ لوگ خاموش تھے۔ بی جے پی حکمراں ریاست میں کچھ ہو جائے تو انھیں ملک میں رہنے پر ڈر لگنے لگے گا۔ پھر ایک ایوارڈ واپسی گینگ سرگرم ہو جائے گا۔ اور پھر یہ لوگ گلا پھاڑ پھاڑ کر چیخنے لگتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی گھٹیا ذہنیت کا ثبوت دیتے ہیں۔ انھیں مہذب اور سیکولر کیسے کہا جا سکتا ہے۔ اب ان سبھی لوگوں کی ملک میں قلعی کھل چکی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں شبانہ اعظمی نے بلقیس بانو کیس کے قصورواروں کی رِہائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔ انھوں نے کہا تھا کہ یہ حالات انتہائی خوفناک ہیں۔ ایک طرف سے ملک میں خواتین کی قوت کو بڑھانے کی باتیں زور و شور سے کی جاتی ہیں، لیکن ان سب کو دیکھنے کے بعد میں سوچ میں پڑ جاتی ہوں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز