قومی خبریں

ایس جی پی سی کی  سکھ قیدیوں کی رہائی کے لئے دستخطی مہم

سکھ قیدیوں کی رہائی کے لیے دستخطی مہم کے لیے تقریباً 25 لاکھ لوگوں نے پرفورما  بھرا ہے، جسے 27 اپریل کو پنجاب کے گورنر  کو پیش کیا جائے گا ۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) کی طرف سے یکم دسمبر 2022 کو ہندوستان کی مختلف جیلوں میں قید بندی سکھوں یعنی سکھ قیدیوں کی سزا پوری ہونے کے بعد بھی رہائی عمل میں نہیں آئی ان  کے لیے دستخطی مہم کے تحت بھرے گئے پرفورما 27 اپریل کو پنجاب کے گورنر بنواری لال پروہت کے حوالے کیا جائے گا۔

Published: undefined

ایس جی پی سی کے سکریٹری پرتاپ سنگھ نے ہفتہ کو بتایا کہ بندی سنگھ کی رہائی کے لیے دستخطی مہم کے لیے تقریباً 25 لاکھ لوگوں نے پرفورما  بھرا ہے، جسے 27 اپریل کو چنڈی گڑھ میں پنجاب کے گورنر کے حوالے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایس جی پی سی صدر ہرجیندر سنگھ دھامی کی قیادت میں ایک چار رکنی وفد مسٹر پروہت سے ملاقات کرے گا۔ ایس جی پی سی وفد کے باقی تین ارکان میں ایس جی پی سی کے سینئر نائب صدر بلدیو سنگھ کیم پور، جونیئر نائب صدر اوتار سنگھ رایا اور جنرل سکریٹری بھائی گرچرن سنگھ گریوال شامل ہیں۔

Published: undefined

ایس جی پی سی کے سکریٹری نے کہا کہ 27 اپریل کو گورنر ہاؤس جانے سے پہلے صبح سات بجے سری اکال تخت صاحب پر ایک پنتھک (کمیونٹی) اجتماع منعقد کیا جائے گا جس میں دعائیں کی جائیں گی۔ اس میں شری اکال تخت صاحب کے جتھیدار گیانی ہرپریت سنگھ، تخت شری کیس گڑھ صاحب کے جتھیدار گیانی رگھبیر سنگھ، سچکھنڈ شری ہرمندر صاحب کے ہیڈ گرنتھی گیانی جگتار سنگھ، ایس جی پی سی کے صدر ہرجیندر سنگھ دھامی اور ایس جی پی سی سمیت مختلف سکھ تنظیموں کے سربراہان اور عہدیداران و اراکین شرکت کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined