قومی خبریں

بنگلورو میں پانی کا شدید بحران، کوچنک کلاسز اور اسکول بند

بنگلورو میں پانی کے بحران کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے دفتر میں بھی ٹینکرس نظرآنے لگے ہیں، پانی کی قلت کی سب سے اہم وجہ اس سال بارش کا کم ہونا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>گرمی کی علامتی تصویر</p></div>

گرمی کی علامتی تصویر

 

کرناٹک کا شہر بنگلورو آج کل پانی کے شدید بحران سے گزر رہا ہے۔ یہ شہر کبھی سر سبز و شاداب ہوا کرتا تھا لیکن اب پانی کی ایک ایک بوند کے لیے ترس رہا ہے۔ ابھی گرمی کی آمد میں تھوڑا وقت باقی ہے لیکن پانی کا بحران ابھی سے کھڑا ہو گیا ہے۔ شہر کے کچھ علاقوں کے حالات اس قدر خراب ہو چکے ہیں کہ ان علاقوں کے کوچنگ سنٹرز اور اسکول اپنے بچوں کو گھر پر رہ کر آن لائن کلاس لینے کے لیے کہنے لگے ہیں۔

Published: undefined

بنگلورو کے وجئے نگر واقع ایک کوچنگ سینٹر نے اپنے طلبہ کو ایک ہفتے کے لیے ایمرجنسی کے طور پر آن لائن کلاس لینے کے لیے کہا ہے۔ جبکہ شہر کے بنیر گھٹہ روڈ پر ایک اسکول بند ہو گیا ہے۔ اسکول انتظامیہ نے طلبہ کو ورچوئل کلاس میں حصہ لینے کے لیے کہا ہے۔ اترہلّی کے رہنے والے شرش چندر کا کہنا ہے کہ ’’ہمارا 6 افراد کا خاندان ہے۔ ہم بہت ہی احتیاط سے پانی کا استعمال کرتے ہیں اور ایک ٹینکر پانچ دنوں تک چلاتے ہیں۔ ہمیں ایک ماہ میں 6 ٹینکر پانی کی ضرورت ہے، جس کی قیمت تقریباً 9 ہزار روپئے فی ماہ ہوگی۔ ہم اس طرح سے پیسے کب تک خرچ کر سکتے ہیں؟‘‘

Published: undefined

بنگلورو میں پانی کے بحران کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کمارکرپا روڈ پر واقع کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا کے دفتر کے اندر بھی پانی کے ٹینکر دیکھے گئے۔ اس کے علاوہ کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے حال ہی میں کہا تھا کہ سداشیو نگر واقع ان کے گھر کا بورویل خشک ہو گیا ہے جبکہ یہ علاقہ سداشیو نگر سانکی جھیل کے بغل میں ہی واقع ہے۔ کرناٹک کی راجدھانی میں سڑکوں پر پانی کے ٹینکرس دکھائی دینا اب عام بات ہوگئی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ کے مطابق عام دنوں میں پانی کے ایک ٹینکر کی قیمت 700 سے 800 روپے ہوتی ہے، جبکہ زیادہ طلب ہونے پر یہ ٹینکرس 1500 سے 1800 روپے میں ملتے ہیں۔

Published: undefined

بنگلورو ڈیولپمنٹ کے نگراں نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے شہر میں پانی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے پرائیوٹ ٹینکروں اور پرائیویٹ بورویل کو لانے کا اعلان کیا ہے۔ یہاں تک کہ دودھ کے ٹینکروں کا بھی پانی کی فراہمی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ حکومت فی ٹینکر پانی کی قیمت طے کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔ بنگلورو میں درجۂ حرارت کے بارے میں ایک افسر نے بتایا کہ بدھ (6 مارچ) کو درجۂ حرارت 36 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، حالانکہ یہ 1986 کے درجۂ حرارت سے کم ہے۔ مارچ میں درجہ حرارت 37.3 ڈگری تک چلا گیا تھا لیکن یہ مہینے کی اخیر میں ہوا تھا۔ اس مارچ میں ابھی تک ہمارے پاس 24 دن باقی ہیں اور حالات سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیّا کے مطابق کرناٹک کے 136 تعلقوں میں سے 123 تعلقوں کو خشک سالی سے متاثرہ قرار دیا گیا ہے جبکہ 109 شدید طور پر متاثر ہیں۔ کرناٹک حکومت نے پانی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے تعلقہ سطح پر کنٹرول روم اور ہیلپ لائن قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ علاقے کے ارکان اسمبلی کی قیادت میں تعلقہ سطح پر ایک ٹاسک فورس پانی اور مویشیوں کے لیے چارے کی فراہمی کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔ کرناٹک میں پانی کی قلت کی سب سے اہم وجہ بارش کا کم ہونا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined