قومی خبریں

دہلی-پنجاب اور یوپی میں مئی میں شدید گرمی کی پیش گوئی، بہار-جھارکھنڈ میں لو چلنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے بیشتر علاقوں میں مئی کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے اور دو سرے چار دن تک لو چل سکتی ہے

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں شدید گرمی، فائل تصویر یو این آئی</p></div>

دہلی میں شدید گرمی، فائل تصویر یو این آئی

 
ASHISH KAR

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بدھ (یکم مئی) کو کہا کہ دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے بیشتر علاقوں میں مئی کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے اور دو سرے چار دن تک لو چل سکتی ہے۔ آئی ایم ڈی کے سربراہ مرتیونجے مہاپاترا نے بتایا کہ شمالی مشرقی ہندوستان کے بیشتر علاقوں، شمال مشرقی ہندوستان، وسطی ہندوستان کے کچھ علاقوں اور شمال مشرقی جزیرہ نما ہندوستان کو چھوڑ کر ملک کے بیشتر علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ شمالی مشرقی ہندوستان کے بیشتر علاقوں، شمال مشرقی ہندوستان، وسطی ہندوستان کے کچھ علاقوں اور شمال مشرقی جزیرہ نما ہندوستان میں درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔ مہاپاترا کے مطابق، اسی طرح شمال مشرقی ہندوستان کے کچھ علاقوں، گنگا کے میدانی علاقوں، وسطی ہندوستان اور شمال مغربی ہندوستان کے کچھ علاقوں کو چھوڑ کر کم سے کم درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

ان کے مطابق، شمال مشرقی ہندوستان کے کچھ علاقوں، گنگا کے میدانی علاقوں، وسطی ہندوستان اور شمال مغربی ہندوستان کے کچھ علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔

مرتیونجے مہاپاترا نے بتایا کہ پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، مغربی اتر پردیش اور شمالی راجستھان سمیت دیگر علاقوں میں مئی کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

مہاپاترا نے بتایا کہ مشرقی مدھیہ پردیش، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، اتر پردیش، چھتیس گڑھ کے کچھ علاقوں، انددرونی اوڈیشہ، مغربی بنگال کے گنگائی علاقوں، جھارکھنڈ اور بہار سمیت دیگر علاقوں میں تقریباً دو سے چار دن لو چل سکتی ہے۔

عموماً شمالی میدانی علاقوں، وسطی ہندوستان اور جزیرہ نما ہندوستان کے ارد گرد کے علاقوں میں مئی میں تقریباً 3 دن لو چلتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی راجستھان، مغربی مدھیہ پردیش، ودربھ، مراٹھواڑا اور گجرات کے علاقوں میں تقریباً 5-8 دنوں تک لو چلنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ مشرقی اور شمال مشرقی ہندوستان میں اپریل میں اوسط درجہ حرارت 28.12 ڈگری سیلسیس رہا جو 1901 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ مہاپاترا کے مطابق طوفان کی گردش اوسط سے کم رہی، اس لئے مغربی اور شمال مغربی ہندوستان میں درجہ حرارت قدرے زیادہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی جزیرہ نما ہندوستان میں اپریل میں اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سیلسیس رہا جو 1901 کے بعد دوسری مرتبہ سب سے زیادہ ہے۔

مہاپاترا کے مطابق اوڈیشہ میں 2016 کے بعد سال کے اپریل مہینے میں سب سے زیادہ 16 دن تک لو چلی۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی جزیرہ نما ہندوستان میں اپریل میں 12.6 ملی میٹر بارش درجی کی گئی۔ اس علاقہ میں اپریل میں 1901 کے بعد پانچویں مرتبہ سب سے کم اور 2001 کے بعد دوسری مرتبہ سب سے کم بارش ریکارڈ کی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined