قومی خبریں

یوپی میں دو دن تک کڑاکے کی ٹھنڈ کا الرٹ، تمام اسکول رہیں گے بند

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اگلے دو دنوں تک اتر پردیش کے 36 اضلاع میں شدید سردی اور دھند کا الرٹ جاری کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

لکھنؤ: ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اگلے دو دنوں تک اتر پردیش کے 36 اضلاع میں شدید سردی اور دھند کا الرٹ جاری کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے سردی کی لہر کے حالات کے پیش نظر 4 سے 7 جنوری تک تمام اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ان اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

جن اضلاع میں شدید سردی کی توقع ہے وہ مرزا پور، چندولی، وارانسی، جونپور، غازی پور، اعظم گڑھ، ماؤ، بلیا، دیوریا، گورکھپور، بستی، کشی نگر، مہاراج گنج، سدھارتھ نگر، گونڈا، بلرام پور، شراوستی، سلطان پور، ایودھیا، امبیڈکر نگر بجنور، امروہہ، مراد آباد، رام پور، بریلی، پیلی بھیت، شاہجہاں پور، سنبھل، بدایوں، جالون، ہمیر پور، مہوبہ، للت پور، جھانسی اور دو دیگر اضلاع ہیں۔

Published: undefined

ریاستی دارالحکومت لکھنؤ میں بالترتیب زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت 17 اور 10 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ لکھنؤ کے محکمہ موسمیات کے انچارج محمد دانش نے بتایا کہ لکھنؤ میں صبح کے وقت درمیانی سے گھنی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے اور بعد میں آسمان صاف ہو جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined