نئی دہلی: دہلی میں شدید سردی اور سردی کی لہر جاری ہے اور قومی راجدھانی کو صبح کے وقت گھنی دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صفدرجنگ کا درجہ حرارت 1.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لوگ سردی کے ستم سے بچنے کے لیے مختلف مقامات پر الاؤ جلا کر خود کو گرم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس بار سردی بہت زیادہ پڑ رہی ہے اس لیے وہ آگ جلا کر بیٹھے ہیں، تین دن سے دھند بھی زیادہ پڑ رہی ہے، جس کی وجہ سے پہنے ہوئے کپڑے بھی گیلے ہو گئے ہیں۔
Published: undefined
دہلی کو اتوار کی صبح گہری دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور حد نگاہ بہت کم ہو گئی۔ دھند نے سڑک، ریلوے اور ایئر ٹریفک کو متاثر کیا ہے۔ ریلوے کے مطابق دھند کے باعث ناردرن ریلوے زون کی 42 ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ ٹرینوں کے دیر سے چلنے کی وجہ سے دہلی کے آنند وہار ریلوے اسٹیشن اور نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بڑی تعداد میں مسافر نظر آ رہے ہیں۔
Published: undefined
دھند کے باعث فضائی ٹریفک بھی متاثر ہوا ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ یہاں بھی مسافر پریشان ہیں۔ اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر آج 8 جنوری 2023 کو صبح 6 بجے تک 20 پروازیں حد نگاہ کافی کم ہونے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئیں۔ صبح ساڑھے 5 بجے کے قریب حد نگاہ 50 میٹر سے کم ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے پروازوں کے آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز