قومی خبریں

دہلی سمیت شمالی ہند پر سردی کا شدید حملہ، درج حرارت میں 2 سے 3 ڈگری کی گراوٹ

اگلے تین دنوں کے دوران شمال مغربی ہندوستان کے کئی علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری سیلسیس کی گراوٹ درج کئے جانے کا امکان ہے اور دہلی میں سردی کی لہر چل سکتی ہے

<div class="paragraphs"><p>سردی میں خود کو گرم رکھنے کی کوشش / یو این آئی</p></div>

سردی میں خود کو گرم رکھنے کی کوشش / یو این آئی

 
Hari Maharjan

نئی دہلی: جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں شدید برف باری جاری ہے، جس کا اثر دہلی-این سی آر پر پڑ رہا ہے۔ دہلی میں درجہ حرارت میں 2-3 ڈگری کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی سمیت پورے شمالی ہندوستان میں شدید سردی کا دور شروع ہونے والا ہے۔ آئی ایم ڈی (محکمہ موسمیات) نے اس پر اہم الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج کا کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سیلسیس رہنے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری سیلسیس تک ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی کے آیا نگر اور رج میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری کے آس پاس رہ سکتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 سے 18 ڈگری سیلسیس تک جا سکتا ہے۔ 16 جنوری کو اوسطا کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سیلسیس ہو سکتا ہے۔ 17 جنوری کو کم سے کم درجہ حرارت 4 جبکہ زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سیلسیس اور 18 جنوری کو کم سے کم 4 اور زیادہ سے زیادہ 18 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

ہفتہ (14 جنوری) کو ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، اتر پردیش اور بہار اور مشرقی راجستھان اور مغربی مدھیہ پردیش کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 7 سے 10 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ مغربی راجستھان میں بیشتر مقامات پر درجہ حرارت 3-7 ڈگری کے درمیان رہا۔ چورو میں پارہ منفی 0.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

اگلے 3 دنوں کے دوران شمال مغربی ہندوستان کے کئی حصوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں 4-6 ڈگری سیلسیس کی کمی کا امکان ہے۔ اس کے بعد کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی۔ اگلے 3 دنوں میں مدھیہ پردیش میں کم سے کم درجہ حرارت 3-5 ڈگری سیلسیس تک گر سکتا ہے۔ دریں اثنا، مشرقی ہندوستان کے کئی حصوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں 2.4 ڈگری سیلسیس کی کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایک تازہ ویسٹرن ڈسٹربنس 18 جنوری کی رات سے ہمالیائی خطہ کو متاثر کرے گا جس کی وجہ سے جموں و کشمیر اور اتراکھنڈ میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں 16 سے 18 جنوری کے درمیان سردی کی لہر آنے کا امکان ہے۔ 15 اور 18 جنوری کے درمیان راجستھان کے کچھ علاقوں اور 16-17 جنوری کو پنجاب اور ہریانہ میں شدید سردی کی لہر چل سکتی ہے۔ مغربی اتر پردیش 17 اور 18 جنوری کے درمیان سردی کی لپیٹ میں رہے گا۔

درجہ حرارت 19 جنوری سے ایک بار پھر بڑھنے کا امکان ہے۔ 19 جنوری کو کم سے کم اوسط درجہ حرارت 8 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری رہنے کا اندازہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 20 جنوری کو بھی صورتحال ایسی ہی رہے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined