قومی خبریں

یکم اگست سے بدل گئے کئی اصول، گیس سلنڈر سے کریڈٹ کارڈ تک اثرانداز، آپ کی جیب پر پڑے گا اثر

اگست ماہ کی شروعات کے ساتھ ہی کچھ اہم مالیاتی تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں جو عوام کی جیب پر براہ راست اثر ڈالیں گے، مثلاً گیس سلنڈر کی قیمت سے لے کر فاسٹیگ اصول تک تبدیل ہو گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

آج یکم اگست ہے اور اس نئے ماہ کی شروعات کے ساتھ ہی کچھ ایسی مالیاتی تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں جو عوام کی جیب پر براہ راست اثر ڈالنے والی ہیں۔ ان میں گیس سلنڈر کی قیمت سے لے کر فاسٹیگ اصول اور ایچ ڈی ایف سی بینک کریڈٹ کارڈ کے اصول تک شامل ہیں۔ آئیے جانتے ہیں آج سے ہونے جا رہی ان تبدیلیوں کے بارے میں۔

Published: undefined

ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں تبدیلی:

سرکاری گیس کمپنیاں ہر ماہ کی یکم تاریخ کو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں کا تجزیہ کرتی ہیں۔ آج بھی کمپنیوں نے کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت آج سے ساڑھے آٹھ روپے تک بڑھ گئے ہیں۔ اس سے قبل جولائی میں گیس سلنڈر کی قیمتوں میں تخفیف کا اعلان کیا گیا تھا۔

Published: undefined

ایچ ڈی ایف سی کریڈٹ کارڈ کے اصول میں تبدیلی:

ہندوستان کے بڑے بینکوں میں شمار ایچ ڈی ایف سی بینک نے آج سے اپنے کریڈٹ کارڈ اصول میں تبدیلی کی ہے۔ آج سے کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ کریڈ، چیک، موبی کوئک، فریچارج جیسے تھرڈ پارٹی ایپ پر پیمنٹ کرنے پر آپ کو ٹرانجیکشن کی رقم کا ایک فیصد سروس چارج کی شکل میں دینا ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی 15000 روپے سے زیادہ کے ایندھن ٹرانجیکشن پر آپ کو ایک فیصد سروس چارج دینا ہوگا۔ اس سروس چارج کی حد زیادہ سے زیادہ 3000 روپے ہوگی۔ علاوہ ازیں ہر ای ایم آئی ٹرانجیکشن پر صارفین کو آج سے 299 روپے بطور فیس ادا کرنا ہوگا۔

Published: undefined

فاسٹیگ اصول میں بھی تبدیلی:

فاسٹیگ کے اصولوں میں آج سے ایک اہم تبدیلی ہوئی ہے۔ جن فاسٹیگ صارفین کے ’کے وائی سی‘ کرائے ہوئے تین سال سے زیادہ کا وقت ہو گیا ہے، انھیں یکم اگست سے لے کر 31 اکتوبر تک از سر نو کے وائی سی کروانا ضروری ہو گیا ہے۔ علاوہ ازیں فاسٹیگ اکاؤنٹ کا کے وائی سی عمل پورا نہ ہونے پر یکم اگست سے اسے بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

آج سے آئی ٹی آر فائل کرنے پر لگے گی پنالٹی:

مالی سال 25-2024 کا انکم ٹیکس ریٹرن آج سے فائل کرنے پر آپ کو پنالٹی دینی ہوگی۔ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 31 جولائی کو ختم ہو گئی ہے۔ اس طرح اب ریٹرن فائل کرنے پر آپ کو 1000 روپے سے لے کر 5000 روپے تک کا جرمانہ دینا ہوگا۔

Published: undefined

گوگل میپس کی سروس ہوئی سستی:

گوگل میپس کی سروس آج سے سستی ہو گئی ہے۔ گوگل میپس نے ہندوستان میں اپنا سروس چارج 70 فیصد تک سستا کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب صارفین ڈالر میں پیمنٹ کرنے کی جگہ روپے میں بھی پیمنٹ کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined