ملک کی راجدھانی دہلی ہفتے کو شدید فائرنگ سے لرز اٹھی۔ شمال مشرقی دہلی کے ویلکم علاقے میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے بعد زبردست فائرنگ کی گئی۔ یہ واقعہ ویلکم ایریا کے زیڈ بلاک میں پیش آیا جہاں اندھا دھند فائرنگ سے لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس فائرنگ کے دوران ایک لڑکی بھی زخمی ہو گئی ۔ واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق اس واقعہ کے بارے میں، شمال مشرقی دہلی کے ڈی سی پی نے ایک بیان میں کہا کہ جمعہ کو تقریباً پونے پانچ بجےزیڈ بلاک کی راجہ مارکیٹ کے علاقے میں لڑائی اور فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی، اطلاع ملنے پر سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے۔ ویلکم میں واقع راجہ مارکیٹ میں یہ تصادم ہوا ۔ معلوم ہوا کہ اس فائرنگ کے دوران ایک لڑکی زخمی ہوئی ہے جسے جی ٹی بی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اہلکار نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ جینز کے تھوک فروشوں کے درمیان لڑائی ہوئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined