لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے میں آج ووٹنگ ہونی ہے۔ ادھر اتر پردیش کے مرزا پور میں شدید گرمی اور اس کی لہر کی وجہ سے الیکشن ڈیوٹی پر تعینات 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 16 ہوم گارڈز کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں علاج کے لیے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا۔ یہ تمام ہوم گارڈز ساتویں مرحلے کی ووٹنگ کے لیے ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ معلومات کے مطابق 3 ضلعی الیکشن ملازمین کی موت ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ 9 ہوم گارڈز الیکشن ڈیوٹی کے دوران اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔ اس سب کے لیے چلچلاتی گرمی کو ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔
Published: undefined
نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق شمالی ہندوستان میں گرمی نے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ کئی مقامات پر درجہ حرارت 51 ڈگری سے اوپر چلا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے اب تک کئی درجن افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ مرزا پور کے درجہ حرارت کی بات کریں تو جمعہ کو ضلع کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ یعنی آج درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ ہفتہ کو ضلع میں درجہ حرارت 49 ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملک بھر میں بڑھتی ہوئی گرمی اور ہیٹ ویو سے کئی درجن افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ مرزا پور سے پہلے شدید گرمی سے 43 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ بہار میں گرمی کی وجہ سے 32 لوگوں کی جان چلی گئی۔ وہیں اڈیشہ میں بھی گرمی کی وجہ سے 10 لوگوں کی جان چلی گئی ۔
Published: undefined
اس کے علاوہ جھارکھنڈ کے پالامو ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اسی وقت راجستھان میں 5 اور اتر پردیش میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ اس سے قبل بہار کے دربھنگہ کے ایک 40 سالہ شخص کی دہلی میں ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے موت ہو گئی ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula
تصویر: پریس ریلیز