قومی خبریں

راجیہ سبھا میں کئی بی جے پی اراکین پارلیمنٹ غیر حاضر، ناراض پی ایم مودی نے مانگی لسٹ

راجیہ سبھا میں پیر کے روز جب مختصر بحث کے بعد اپوزیشن اراکین کے ہنگامے کے درمیان ’ٹریبونل ریفارم بل، 2021‘ کو منظوری دی گئی تو اس وقت بی جے پی کے کئی اراکین پارلیمنٹ راجیہ سبھا میں موجود نہیں تھے۔

پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس
پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس 

پیر کے روز جب راجیہ سبھا میں ’ٹریبونل ریفارم بل، 2021‘ پیش کیا گیا تھا تو ایوان میں بی جے پی کے کئی اراکین موجود نہیں تھے۔ اس تعلق سے آج وزیر اعظم نریندر مودی ناراضگی ظاہر کی ہے اور ان سبھی اراکین پارلیمنٹ کی فہرست طلب کی ہے جو پیر کے روز راجیہ سبھا میں موجود نہیں تھے۔ پی ایم مودی نے اپنی یہ ناراضگی بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کے دوران ظاہر کی اور کہا کہ اس طرح کا رویہ ٹھیک نہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ راجیہ سبھا میں پیر کے روز مختصر بحث کے بعد اپوزیشن اراکین کے ہنگامے کے درمیان ’ٹریبونل ریفارم بل، 2021‘ کو منظوری دے دی گئی۔ اس بل میں فلم ایکٹ، سرحد ٹیکس ایکٹ، کاروبار نشان ایکٹ سمیت کئی قوانین میں ترمیم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اپوزیشن نے اس بل کو اسٹینڈنگ کمیٹی میں بھیجنے کی تجویز رکھی اور بعد میں اس پر ووٹوں کی تقسیم کا مطالبہ کیا۔ حالانکہ رائے کی تقسیم میں ایوان نے 44 کے مقابلے 79 ووٹوں سے اپوزیشن کی تجویز کو نامنظور کر دیا۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ راجیہ سبھا میں اس وقت بی جے پی کے کل 94 اراکین ہیں، اور پی ایم مودی بی جے پی اراکین پارلیمنٹ سے لگاتار ایوان میں موجود رہنے کے لیے کہتے رہے ہیں۔

Published: undefined

بہر حال، بی جے پی ذرائع کا کہنا ہے کہ بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں اولمپک میڈل جیتنے والوں کو کھڑے ہو کر اعزاز بخشا گیا۔ پی ایم مودی نے پارٹی اراکین پارلیمنٹ کو اپنے انتخابی حلقوں میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اسپورٹس میں حصہ لینے کے لیے ترغیب دینے، تغذیہ مہم اور ’پردھان منتری غریب کلیان یوجنا‘ کو فروغ دینے کا بھی مشورہ دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined