وائناڈ: کیرالہ کے وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بہار کے کئی مزدور لاپتہ ہیں۔ یہ تمام مزدور بہار کے ویشالی ضلع کے گورول بلاک علاقے میں واقع پوجھا گاؤں کے بتائے جاتے ہیں۔ یہ سبھی مزدوری کرنے کے لئے وائناڈ گئے ہوئے تھے۔ س حادثے میں اسی پوجھا گاؤں کے دکھن پاسوان کا بیٹا ارون پاسوان زخمی ہو گیا، جبکہ سریندر پاسوان کا بیٹا بجنیشیا پاسوان اور اسی گاؤں کے اوپیندر پاسوان اور اس کی بیوی پھول کماری کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
Published: undefined
اسی خاندان کے رشتہ دار رنجیت پاسوان اور سادھو پاسوان، جو ویشالی ضلع کے جنداہا کے رہنے والے ہیں، کے بھی لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ سبھی وائناڈ میں مزدوری کرتے تھے۔ اس کے علاوہ کئی زخمی کارکنوں کو علاج کے لئے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کے اہل خانہ وائناڈ میں پھنسے ہوئے اپنے لوگوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے انہیں رابطہ قائم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
Published: undefined
کیرالہ حکومت نے کہا ہے کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ تمام لوگوں کو بچا کر ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ دیگر ریاستوں کے بھی کئی لوگ ہیں جن کی شناخت کی جا رہی ہے۔ ان میں سے کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔ صحت یابی کے بعد انہیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔
کیرالہ کا وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے افراتفری کا شکار ہے۔ کئی لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لئے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Published: undefined
کانگریس قائدین راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے نے اس مسئلہ کو پارلیمنٹ کے ایوانوں میں اٹھایا ہے اور مرکزی حکومت سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ وائناڈ میں حالات کو معمول پر لانے کے لئے کیا کیا جا رہا ہے! مرکز کی جانب سے اس کا جواب دیتے ہوئے جے پی نڈا نے کہا، ’’مرکز ریاستی حکومت کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے۔ ہم حالات کو معمول پر لانے کے لئے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ راحت اور بچاؤ کا کام بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ مرکز کی طرف سے بڑی تعداد میں نیم فوجی دستوں اور طبی عملے کو بھیجا جا رہا ہے تاکہ وہاں حالات کو معمول پر لایا جا سکے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے لینڈ سلائیڈنگ میں ہلاک ہونے والوں کے لئے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined