اترپردیش کے للت پور میں نابالغ لڑکی کی آبروریزی کے معاملے کے اہم ملزمان میں شامل سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر تلک یادو، بہوجن سماج پارٹی کے ضلع صدر دیپک اہروار اور اسمال آبپاشی کے جونیئر انجینئر مہندر دوبے کواترپردیش پولیس نے گرفتارکرلیاہے۔
Published: undefined
پولیس نے جمعہ کے روز بتایا کہ اس کیس کے اہم ملزمان میں سے ان تین کو جمعرات کی رات دیر گئے ضلع مرزا پور میں واقع وندھیاچل مندر کے سامنے یاترک رہائش ہوٹل سے گرفتارکرکےآج للت پور لایا گیا۔ اس معاملے میں ملزم متاثرہ کے والد اور ایس پی ضلع صدر کے بھائی سمیت چار ملزمان کو پولیس پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔ عصمت دری کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے جھانسی اور للت پور پولیس کی کئی ٹیمیں تعینات کی گئی تھیں، اس میں سرویلانس ٹیم کی مدد سے ملی اطلاع اورمرزا پور پولیس کی مدد سے گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
Published: undefined
پولیس سپرنٹنڈنٹ نکھل پاٹھک نے بتایا کہ نابالغ کے ساتھ زیادتی کے سات ملزمان کو اب تک گرفتار کیا گیا ہے۔ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس آئی ٹی سمیت پولیس کی 11 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو دیگر ملزمان کی تلاش میں ہیں اور جلد ہی باقی ملزمان کوگرفتار کرلیا جائے گا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ سترہ سالہ متاثرہ لڑکی کو اس کے والد نے چھٹی کلاس سے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ والد کے علاوہ تاؤ، چچا سمیت ایس پی بی ایس پی ضلع صدر سمیت کل 28 لوگوں کے خلاف آبروریزی کا معاملے درج کرایا گیا تھا۔ متاثرہ کے اس سنسنی خیز انکشاف کے بعد سیاسی حلقوں میں بھی ہلچل مچ گئی۔ پولیس نے پورے معاملے پر تیزی سے کام کرتے ہوئے یہ گرفتاریاں کی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined