قومی خبریں

اروند کیجریوال سمیت کئی عآپ رہنما آج سلطان پور کورٹ میں ہوں گے حاضر

گوری گنج سے جڑے معاملے میں پولیس نے اروند کیجریوال، سنجے سنگھ، کمار وشواس سمیت کئی عآپ رہنماؤں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ اس معاملے کی سماعت ایم پی۔ ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں چل رہی ہے۔

اروند کیجریوال، تصویر آئی اے این ایس
اروند کیجریوال، تصویر آئی اے این ایس 

سلطان پور: دہلی کے وزیر اعلی کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کے رکن پالیمان سنجے سنگھ مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سمیت دیگر معاملات میں پیر کو سلطان پور میں ایم۔ ایل اے کورٹ میں حاضر ہوں گے۔ وکیل انکش یادو نے گزشتہ روز یواین آئی کو بتایا کہ سال 2014 میں لوک سبھا انتخابات کے دوران گوری گنج اور مسافر خانہ تھانے میں اس وقت کے عام آدمی پارٹی کے لوک سبھا امیدوار کمار وشواس کے انتخابی مہم کے دوران دہلی کے موجودہ وزیر اعلی اروند کیجریوال سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا۔

Published: undefined

گوری گنج سے جڑے معاملے میں پولیس نے اروند کیجریوال، سنجے سنگھ، کمار وشواس، ہری کرشنا، راکیش تیواری، اجئے سنگھ، ببلو تیواری کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ اس معاملے کی سماعت ایم پی۔ ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں چل رہی ہے۔

Published: undefined

معاملے میں اروند کیجریوال اور کمار وشواس کی طرف سے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی تھی۔ جس پر سماعت کے بعد عدالت نے انہیں پیشگی ہدایت تک حاضری سے نجات دے دی تھی۔ عدالت میں یہ عرضی تقریباً چھ سالوں سے زیر غور ر ہی جس میں پراسیکیوشن کی طرف سے پیروی میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی دے رہی تھی جس کا نتیجہ ہے کہ مقدمے کی کارروائی کافی وقت سے التواء کا شکار ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined