قومی خبریں

کیا کسان نیا سال اپنے گھر والوں کے ساتھ منا پائیں گے؟ مرکز اور کسانوں کے بیچ بات چیت آج

ملک کے مختلف حصوں سےآئے کسان دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کررہے ہیں اور آج ان کی مرکزی حکومت سے ساتوے دور کی بات چیت ہونی ہے۔سب کی نگاہیں آج کی بات چیت پر لگی ہوئی ہیں ۔

فائل تصویر آئی اےاین ایس
فائل تصویر آئی اےاین ایس 

نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے کسانوں کو اس ٹھٹھرتی ٹھنڈ میں دہلی کی سرحدوں پرڈیرا ڈالے ایک ماہ سے زیادہ ہوگیاہے اور آج کسان نمائندوں کی مرکزی حکومت سے ساتوی مرتبہ گفتگو ہونی ہے۔واضح رہے دونوں فریقوں میں اس سے قبل چھہ دور کی بات چیت ہوچکی ہے جو بے نتیجہ رہی۔

Published: 30 Dec 2020, 8:11 AM IST

آج کی بات چیت کے نتائج طے کریں گے کے سرحدوں پر احتجاج کر رہےکسان نیاسال اپنے گھر والوں کےساتھ منائیں گے یا انہیں اس ٹھنڈ میں سڑک پر ہی نئے سال کا استقبال کرناپڑےگا۔

Published: 30 Dec 2020, 8:11 AM IST

واضح رہے کل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ دو مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر اور پیوش گوئل کی دو گھنٹوں سے زیادہ وقت تک ملاقات رہی جس میں اس سارے معاملہ پر تبادلہ خیال ہوا۔خبروں کے مطابق تینوںوزراءنےکسانوں کے ساتھ ہونے والی بات چیت کےخاکہ پر غور کیا ۔ مرکزی حکومت کی آج احتجاج کررہی چالیس کسان تنظیموں کےنمائندوں سے ملاقات ہونی ہے۔

Published: 30 Dec 2020, 8:11 AM IST

کسان تنظیمیں اپنے مطالبوں پر اڑی ہوئی ہیں کہ حکومت تینوں نئے زرعی قوانین کو واپس کرےلیکن حکومت ایسا کرتی نظر نہیں آ رہی ہے۔ دونوں فریق کے بیچ آخری گفتگو پانچ دسمبر کو ہوئی تھی اور نو دسمبر کو دوبارہ بات چیت ہونی تھی لیکن اس کو ٹال دیا گیا تھا ۔کسان 26 نومبر سے دہلی کی سرحدوں پراحتجاج کر رہے ہیں۔

Published: 30 Dec 2020, 8:11 AM IST

واضح رہے آج کی بات چیت کےپیش نظر احتجاج کر رہےکسانوں نے اپنی ٹریکٹر مارچ جمعرات تک یعنی کل تک کےلئے ملتوی کر دی ہے۔

Published: 30 Dec 2020, 8:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 30 Dec 2020, 8:11 AM IST