مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی میں خسرہ کے بڑھتے کیسز کے درمیان ایک ہنگامی ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ حالات بگڑتے ہوئے دیکھ کر بی ایم سی (برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن) الرٹ پر ہے۔ بی ایم سی کے مطابق خسرہ کا قہر ممبئی کے 9 وارڈوں میں پھیلا ہوا ہے۔ اس میں بھی سب سے زیادہ کیس ایم-ایسٹ وارڈ سے ہے۔ اس وارڈ میں گوونڈی اور آس پاس کے علاقے شامل ہیں۔
Published: undefined
بتایا جا رہا ہے کہ اب تک خسرہ سے 7 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جب کہ 150 سے زیادہ لوگ اس کی زد میں آئے ہیں۔ خبروں کی مانیں تو خسرہ کے معاملوں کو کنٹرول کرنے کے لیے بی ایم سی نے کئی اسپتالوں میں خسرہ کی علامت والے مریضوں کے لیے آئسولیشن وارڈ بنائے ہیں۔ ممبئی کے چنچپوکلی واقع کستوربا اسپتال میں 5 ونٹیلیٹر کے علاوہ سب سے زیادہ 83 بیڈ دستیاب ہیں۔
Published: undefined
بی ایم سی کے مطابق ستمبر میں خسرہ کے معاملے سامنے آنے کے بعد اب تک ممبئی میں خسرہ کے سبب 7 مشتبہ اموات ہو چکی ہیں۔ علاوہ ازیں وائرل اور انفیکشن کے 164 معاملے سامنے آئے ہیں۔ حال ہی میں ممبئی میں ایسے 184 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جن میں متاثرین کو خسرہ ہونے کا امکان ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز