چنئی: تمل ناڈو میں ایروڈ ضلع کے موداکوریچی تعلقہ میں تیل فیکٹری میں لاری سے کچل کر مزدور کی موت ہونے کے بعد متاثر کے ساتھ کام کرنے والے مزدوروں نے جم کر ہنگامہ کیا، جس میں سات پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ بدھ کی رات یہ حادثہ ہوا۔ جس میں متوفی کی لاری سے کچل کر موت ہونے کے بعد مشتعل اس کے ساتھی مزدوروں نے فیکٹری میں جم کر توڑ پھوڑ کی۔ اس واقعہ میں سات پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ متوفی کی پہچان بہار کے کاموتھرن کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کی موت ایس کے ایم پورنا آئل فیکٹری میں ایک لاری کے پچھلے پہیوں کے نیچے آنے کے بعد کچلنے سے ہوگئی۔ یہ واقعہ کل رات قریب دس بجے پیش آیا۔ مزدور کی موت کے بعد تقریباً 400 ٹھیکہ مزدور کمپنی انتظامیہ سے متوفی کے گھروالوں کو 25 لاکھ روپے کی مدد دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے مشتعل ہوگئے۔
Published: undefined
مشتعل کارکنوں نے فیکٹری کے احاطے میں موجود سیکورٹی روم کو بھی نقصان پہنچایا۔ اس کے بعد کمپنی انتظامیہ نے ملازمین سے بات چیت کی جو آدھی رات تک جاری رہی۔ اس کے بعد پولیس کی سات رکنی ٹیم دیر رات ایک بجے موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال لے جانے کی کوشش کی۔
Published: undefined
مزدوروں نے معاوضے کے اعلان تک لاش اسپتال لے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔ اس دوران جب پولیس کارکنوں سے بات کر رہی تھی تو مشتعل کارکنوں کے ایک گروپ نے پولیس ٹیم پر لکڑی کے ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔ انہوں نے ان پر پتھراؤ بھی کیا، جس میں موڈاکوریچی تھانے کی انسپکٹر دیپا سمیت ساتوں پولس اہلکار زخمی ہوگئے۔ تشدد میں پولیس کی چار گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
Published: undefined
اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بڑی تعداد فیکٹری پر پہنچی تو مظاہرین موقع سے فرار ہوگئے۔ فی الحال صورتحال قابو میں ہے۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے تقریباً 50 کارکنوں کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز