شملہ: ہماچل پردیش کے اونا ضلع کی گووند ساگر جھیل میں ڈوبنے سے پانچ افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ دو لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری ہے۔ پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق آج ایک نوجوان کو کلا گاؤں میں غریب ناتھ مندر کے نزدیک نہانے کے لیے گووند ساگر جھیل میں اترا اور ڈوبنے لگا اسے بچانے کے لئے چھ دیگر اس کے ساتھی باری باری سے پانی میں اترے اور تمام پانی میں ڈوب گئے۔
Published: undefined
پولیس نے جھیل سے پانچ افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔ جبکہ دو کی تلاش جاری ہے۔ یہ تمام پنجاب کے موہالی کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔ بائیک پر سوار 11 نوجوانوں کی ایک ٹیم ہماچل کے بابا بالک ناتھ مندر میں ماتھا ٹیکنے جا رہی تھی اور جھیل میں نہانے کے لیے رکے تھے۔
Published: undefined
پولیس نے بتایا کہ متاثرین کی شناخت رمن (19)، پون (35)، ارون (14)، لابھ سنگھ (17)، لکھویر (16)، وشال (18) شیوا (16) کے طور پر کی گئی ہے۔ ہماچل کے وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر نے آج اونا ضلع کے اندرولی میں گوبند ساگر جھیل میں سات لوگوں کے ڈوبنے کے المناک واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بھگوان سے مرنے والوں کی روح کو سکوں اور سوگوار لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی طاقت دینے کی پرارتھنا کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز